ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
(٣٨) پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا فرض ہے یا واجب؟ سنت ہے یا نفل؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٩) تیسری رکعت کے لیے اُٹھتے وقت امام کے لیے بلند آواز سے اور مقتدی اور منفرد کے لیے آہستہ آواز سے تکبیر کہنا سنت ِمؤکدہ ہے۔ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٠) فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورة ملانے سے نماز باطل ہوجائے گی یا نہیں؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤١) سنن اور نوافل کی تیسری اور چوتھی رکعت میںسورة ملانا جائز ہے یا نا جائز؟کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٢) چوتھی رکعت کے شروع میں رفعِ یدین کرنا منع اور حرام ہے۔ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٣) چوتھی رکعت کے بعد قعدہ بیٹھنا فرض ہے یا واجب؟ سنت ہے یا نفل؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٤) آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود شریف پڑھنا فرض ہے یا سنت؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٥) آخری قعدہ میں درود شریف آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے یا بلند آواز سے؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٦) درود شریف کے بعد دُعاء پڑھنا فرض ہے یا واجب؟ سنت ہے یا نفل؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٧) نماز کے آخر میں سلام پھیرنا فرض ہے یا واجب؟ سنت ہے یا نفل؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٤٨) امام کے لیے سلام پھیرنا بلند آواز سے اور مقتدی کے لیے آہستہ آواز سے سنت ِمؤکدہ ہے۔ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (باقی صفحہ ٥٩ )