ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
اِس قدر مراتب عُلیا میسر ہوئے، ایسے ایسے ذی کمال اولاد حضرت فاطمہ میں پیدا ہوئے۔ تنبیہ : غرض اِس قصے سے یہ ہے کہ ہر حال میں اللہ سے رجوع کرے اُس کے پاس سب کچھ موجود ہے۔ تمام جہاں اُس کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے کرسکتا ہے جو اُس کا ہوگیا وہ بھی اُس کا ہوگیا۔ جس نے اُس پر بھروسہ کیا وہ اُس کو کافی ہوگیا۔ انسان کو ثابت قدم اور استقلال و استقامت سے رہنا چاہیے اور کیسی ہی سختی ہو خدا سے رہائی کا اُمید وار رہے کہ نااُمیدی کافروں کا کام ہے۔ اللہ سب آسان کردیتا ہے دیکھو ایک لاکھ کی جگہ پندرہ لاکھ بھیج دیے اور تنگی پر صبر کا ثواب جُداملا ۔اہل اللہ کا کام مصائب کا برداشت کرنا اور رضائے مولیٰ پر خوش رہنا ہے وہ رحیم و کریم اُن کا کفیل ہے کبھی ضائع نہ ہونے دے گا۔ ع ہر سود ود آنکس کہ از درِ خویش براندہ کانرا کہ بخواند بر درِ کس نداوند فائدہ : جس کسی کو رزق کی تنگی ہو اِس دُعاء کو پڑھے مگر کثرت سے پڑھے۔ اگر وضو ہو بہتر ورنہ بغیر وضو بھی دُرست ہے ،انشاء اللہ تعالیٰ تنگی رفع ہوجائے گی۔ (جاری ہے) قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)