ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
ایمان کے لیے ہے '' کے موضوع پر بیان فرمایا۔ اسی دن ظہر کے وقت محترم حافظ فہیم الدین صاحب کراچی سے جامعہ مدنیہ جدیدتشریف لائے۔ جامعہ کے احوال کا معائنہ کیا اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ٢٧ مارچ کو بعد از نماز ظہرمحترم محمدخالد صاحب کراچی سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے ۔ مسجد حامد کی تعمیرات اور دیگر تعمیری احوال کا مشاہدہ کیا اورتعلیمی ماحول کو دیکھ کرخوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔دوپہر کا کھانا تناول کرنے کے بعد آرام کیا اور بعد عصر خانقاہِ حامدیہ میں حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات ہوئی، چائے کی مجلس کے بعدواپسی ہوئی۔ انتقال پر ملال جناب حافظ جمال صاحب کی دادی اور حاجی گلزار صاحب کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد کراچی میںانتقال فرما گئیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر بلند درجات سے نوازے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرایا گیا ،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی