ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
فضائل کسی وعظ میں سنے اور زیور نکالنا شروع کیا۔ یاد رکھو !جو زیور خاص تمہاری مِلک میں ہو اُس میں سے دینے کا تو مضائقہ نہیں مگر جو زیور شوہر نے محض پہننے کے لیے دیا ہو اُس کو چندہ میں دینا خاوند کی اجازت کے بغیر جائز نہیں۔ یہ تفصیل اُس صورت میں ہے جبکہ خاوند کا مال دیا جائے۔ اور اگر خاص عورت ہی کا مال ہو تو اِس میں خاوند کی اجازت کی ضرورت نہیں مگر اُس سے مشورہ کرلینا چاہیے۔ البتہ اگر کوئی ایسی معمولی چیز ہو جس میں غالب احتمال اجازت کا ہو تو خیر کوئی حرج نہیں۔ (اسباب الغفلة ص ٣٨٧) درس ِ حدیث کریم پارک اور ڈیفنس حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب ( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصر5:00 بمقام بیت الحمد نزد جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ میں اور ہر مہینے کے دُوسرے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصر5:00 بمقام 35-X فیزIII ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی لاہور میںمستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔ رابطہ نمبر :042 - 7726702 042 - 5027139 - 0333 - 4300199 نوٹ : سفر کے درپیش ہونے کی بناء پر درس نہیں ہو سکے گا لہٰذا کسی بھی غیر متوقع زحمت سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے خواتین فون پر رابطہ کر کے درس حدیث کے انعقاد کی ضرور تصدیق کر لیا کریں۔شکریہ