ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢٥ فروری کو محترم حافظ رشید احمد صاحب کراچی سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور مہتمم جامعہ حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب سے ملاقات کی۔ ١٦ مارچ کو محترم میاں آصف صاحب اور محترم چوہدری اشرف صاحب انگلینڈ سے تشریف لائے اور جامعہ مدنیہ جدیدمیں نماز جمعہ پڑھی ،بعد ازاں تعلیمی اور تعمیری احوال پر مسرت کا اظہار کیا۔ ١٨ مارچ کو بعد از نماز ظہر مولانا زبیر صاحب ایبٹ آباد سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی۔ بعد ازنمازِ عصر جناب چوہدری سعید صاحب اور جناب حافظ مجاہد صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے ۔ حضرت مہتمم صاحب سے تعلیمی اور تعمیری احوال پر گفتگو ہوئی۔ ١٩ مارچ کو سورج گرہن کے موقع پر جامعہ مدنیہ جدید کے اساتذہ و طلباء نے صلوٰةِ کسوف پڑھی۔ ٢٣ مارچ کو کراچی سے محترم حافظ فرید احمد صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور جمعہ کی نماز جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں پڑھی۔ جامعہ کی تعلیمی و تعمیراتی ترقی پر خوشی کا اِظہار کیا۔ ٢٣ مارچ کو حضرت مہتمم صاحب جناب عطاء الرحمن صاحب مرحوم کے صاحبزادے جناب حمودالرحمن صاحب کا بعد عصر نکاح پڑھانے کے لیے جامع مسجد نیلا گنبد تشریف لے گئے۔ ٢٤ مارچ کو کراچی سے محترم حافظ تنویر احمد صاحب تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی۔ اگلے دن ٢٥ مارچ کو بعد عصر جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے۔ خانقاہ ِ حامدیہ میں مجلس ذکر اور درسِ حدیث میں شرکت کی،بعد ازاں رات کے کھانے کے بعد واپسی ہوئی۔ ٢٥ مارچ کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب صفہ ٹرسٹ لاہور کی آٹھویں سالانہ تقریب میں شرکت کی غرض سے تشریف لے گئے اور حاضرین کی کثیر تعداد سے '' اصل عزت اللہ ،اللہ کے رسول اور اہل