ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
دوباتیں ہوگئیں، ایک یہ کہ خوارج جنہوں نے شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا اِرتکاب کیا اور بعد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف بھی خروج کیا اِن کے بارے میں حضرت علی فرماتے تھے کہ ٹھیک ہے یہ قراء ہیں، یہ نمازی ہیں، یہ رات کو تہجد پڑھتے ہیں، سب کچھ کرتے ہیں لیکن اَخْطَأُ وْا فِی التَّأْوِیْلِ قرآنِ پاک کے معانی کے سمجھنے میں اِن سے غلطی ہوئی ہے۔ اور دُوسری بات جو تھی اُن کے موقف کی وہ یہ تھی کہ ایسی صورت میں جن لوگوں نے قتل کا اِرتکاب کیا ہے اور وہ معلوم ہوجائیں تو اُن کو مارا جائے گا باقی کو نہیں۔ (حضرت علی کی) اِس رائے سے اتفاق حضرتِ زبیر، حضرتِ طلحہ، حضرتِ عائشہ رضی اللہ عنہم نے بھی بصرہ میں کیا ہے۔ جَمَل کے بعد معرکہ صفین : اَب دُوسرا درجہ آیا ہے صفین کی لڑائی کا۔ اُس میں حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اِس بات پر جمے رہے کہ میں استعفٰی نہیں دُوںگا جب تک قاتلین ِ عثمان سے بدلہ نہیں لیا جائے گا ۔اب قاتلین عثمان سے بدلہ لینے سے مراد قاتلین نہیں تھے بلکہ گروہ کا گروہ تھاسارا ،وہ اِسی پر اَڑے ہیں آخر تک ۔ اور فرماتے تھے ورنہ میں نہیں مانوں گا بات، آپ کو امیر المؤمنین نہیں مانوں گا۔ یہی چیز تھی، اِسی پر اُنہوں نے اعلان کردیا کہ میں نہیں مانوں گا تو گویا اعلانِ بغاوت ہوگیا۔ اعلانِ بغاوت ہوجائے تو پھر باغی کے ساتھ جو کارروائی کی جاتی ہے وہ حکومت کے فرائض میں سے ہوتی ہے ورنہ حکومت ہی نہیں چل سکتی۔ اگر بغاوت کی کُھلی چُھٹی دے دی جائے تو ختم ہوجائے گی حکومت، حکومت ہی کہاں رہے گی اور کس کی ہوسکتی ہے حکومت، نہ باغی کی ہوگی نہ اِن کی ہوگی اور اور باغی کھڑے ہوتے چلے جائیں گے، دیکھیں گے کہ ایک باغی کھڑا ہوا ہے اُس نے یہ کہا، دُوسرے صوبے کا بھی باغی کھڑا ہوجائے گا، تیسرے کا بھی باغی کھڑا ہوجائے گا تو یہ نہیں ہوسکتا تواُس میں وہ صفین کی لڑائی ہوئی۔ اَب اُس میں بھی اُن کا موقف جو ہے حضرت معاویہ کا بعد تک یہی رہا ہے کہ سب سے لیا جائے بدلہ۔ حتّٰی کہ حضرت علی کا دَور ختم ہوا۔ حضرت حسن کا دَورِ خلافت : حضرت ِ حسن رضی اللہ عنہ کا دَور آیا اور اُن کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ان کے والد کی بہ نسبت ان کا کہنا ماننے والے لوگ زیادہ تھے اورزیادہ قریب تھے، تو وہ لشکر لے کر چلے ، حضرتِ عمرو بن العاص کو حضرت معاویہ نے بھیجا جائزہ لینے کے لیے لشکروں کا، تو اُنہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑے لشکر ہیں اور جب تک شدید