ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003 |
اكستان |
|
جماعت تراویح اور مختلف نقطہ ہائے نظر، باب دوم عہد نبوی کی رکعات تراویح ،باب سوم سنت خلفاء راشدین ،باب چہارم تعاملِ خیرالقرون ،باب پنجم رکعات ِتراویح اور اجماع اُمت ،باب ششم اصطلاح تراویح اور تعداد تراویح ،باب ہفتم سنن التراویح، باب ہشتم مذاہب غیر مقلدین۔ اس مسئلہ میں متردد حضرات کے لیے بالخصوص اور تحقیقی ذوق رکھنے والوں کے لیے بالعموم یہ کتاب خاصے کی چیز ہے۔ علماء طلباء اور عوام سب کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ وہ رمضان المبارک میں بیس رکعات تراویح کی سنت شرح صدر اورعلی وجہ البصیرت قائم کرسکیں ۔ ٭ نام کتاب : کاروانِ جنت تصنیف : حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب صفحات : ٢٢٤ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت : پیشِ نظر کتاب میں اُن ایک سو اکیس جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا مبارک تذکرہ کیا گیاہے جن کے بارے میںفرداًفرداً جنتی ہونے کی خوش خبری دی گئی ہے۔ کتاب کا انداز دلکش اور اثرانگیز ہے کتابت وطباعت عمدہ ہے جلد پر خوبصورت کور چڑھایا گیاہے، دل میں عظمتِ صحابہ پیدا کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے۔ ٭ نام کتاب : فلسفۂ سیرت خاتم الانبیاء ۖ تصنیف : سیّد تصدق بخاری صفحات : ٦٤٠ سائز : ١٦/٣٦ ٢٣ ناشر : ٢٣سی وائی پیپلز کالونی گوجرانوالہ قیمت :