Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003

اكستان

19 - 64
تھے آخر الامر ایک روز حاجی صاحب نے بھی ان سے کہا انہوں نے وہی جواب دیا اس وقت حاجی صاحب نے فرمایا کہ میں  نے اپنا مکان اورنشست گاہ تم کو دیا تم جگہ مسجد کو دے دوانہوں نے فوراً دیدی ۔حاجی صاحب نے اپنامکان وبیٹھک ان کو دیکر ارادہ حج بیت اللہ شریف ١٢٨٤ھ کیا اورجوکچھ جائیداد جدی تھی اس کو عزیزوں اور قریبوں میں تقسیم کردیا اور مولوی رفیع الدین صاحب کو مہتمم مدرسہ مقرر کردیا اور آپ برائے حج بیت اللہ روانہ ہوئے اس وقت شہر والوں کو اتنا رنج تھا کہ تحریر نہیں ہو سکتا۔(تذکرة العابدین ص ٧١)
	صاحبِ تاریخ دیوبند تحریر فرماتے ہیں کہ مسجد کے زمانہ تعمیر کے ایک اشتہار میں تعمیر مسجد کی تحریک کا سبب بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ  :
''حضرت حاجی محمد عابد حسین صاحب نے خواب میں دیکھا کہ اس مقام پر جہاں اب جامع مسجد واقع ہے آنحضرت  ۖ  تشریف فرما ہیں اور آپ کے سامنے ایک طشت رکھاہوا ہے جو دودھ سے بھرا ہوا ہے ۔دا  ہنی جانب ایک شخص ہے جو روپیہ لالا کر آنحضرت  ۖ کے سامنے انبار لگا رہاہے آپ نے حاجی صاحب سے ارشاد فرمایا کہ:''یہاں مسجد بناناشروع کردو''۔ (تاریخ دیوبند ص ٢٩٨)
	آگے تحریر فرماتے ہیں (اس بارے میں کہ اتنی بڑی تعمیر کیسے ہو سکے گی)لوگ متحیر تھے ۔آخر ایک جگہ متعین کرکے سب لوگ رات کو جمع ہوئے اور بارگاہ رب العزت میں دُعا کی، لوگوں میں تعمیر مسجد کا ایسا جذبہ پیدا ہوگیا کہ انہوں نے روپے کے علاوہ زیور کپڑے برتن لکڑی اینٹ اور چونا غرض کہ جو جس سے بن پڑا اس نے لاکر رکھ دیا ۔حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ مہتمم تعمیر قرار پائے اور مولانا عبدالخالق تحصیل چندہ پر مامور کیے گئے۔(تاریخ دیوبند ص ٢٩٩)
	صحن کے اطراف میں قدیم طرز پر مدرسہ اور طلباء کے لیے دالان اورحجرے بنائے گئے ہیں دارالعلوم دیوبند اپنے ابتدائی چند سالوں میں اس جامع مسجد میں بھی رہاہے مگر جب اس کی روز افزوں ترقی کے باعث یہ جگہ ناکافی ثابت ہوئی تودوسری جگہ منتقل کردیا گیا(تاریخ دیوبند ص ٢٩٩)۔ ١٢٩٠ھ ١٨٧٣ء میں دارالعلوم جامع مسجد میں منتقل ہوگیا(تاریخ دیوبند ص ٣٦١)۔جامع مسجد کی تعمیر ١٤٨٣ھ میں شروع ہوئی اور ١٤٨٦ھ میں مکمل ہوگئی تھی حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ نے موسس ومہتمم تعمیر کی حیثیت سے مسجد کے شمالی دروازے پر مسجد کے انتظام سے متعلق ایک دستور العمل سنگ سرخ پر کندہ کراکر نصب کرادیا ہے۔چنانچہ اسی کے مطابق نظم و نسق قائم ہے ۔سیّد جمعیت علی صاحب دیوبندی نے چھ  ہزار تین سو اشعار پر مشتمل ایک مثنوی لکھی ہے جس میں تمام کیفیاتِ تعمیر دی گئی ہیں ۔اس میں حاجی صاحب کی نسبت یہ شعر ہے     
پیر جی عاشق علی کے نور عین 	بانی مسجد ہوئے عابد حسین			(تاریخ دیوبند ص٢٩٨)  	(جاری ہے )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 6 1
68 رسول اللہ ۖ کی خاندانی عظمت کے سب قائل تھے 6 67
69 سرداران قریش کا مطالبہ 7 67
70 مطالبہ پر غور 7 67
71 اللہ کی طرف سے مطالبہ مسترد کردیا گیا : 8 67
72 آپ کے گرد ضعفاء ہوا کرتے تھے : 8 67
73 ایک سیاسی وجہ جو ہدایت میں رُکاوٹ بن گئی : 8 67
74 پیغامِ مساوات : 8 67
75 سچے نبی کی نشانی : 9 67
76 تجربہ اور مشاہدہ کی بات : 9 67
77 حضرت ابوسفیان کا اسلام : 10 67
78 حضرت عمر کی نظر میں حضرت بلال کا درجہ : 10 67
79 ایک اور واقعہ : 10 67
80 احساس ِزیاں : 10 67
81 حضرت سیّد حاجی محمد عابد حسین رحمة اللہ علیہ 11 1
82 نسب : 11 81
83 بناء دارالعلوم : 15 81
84 شبِ برا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
85 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 84
86 شبِ براء ت کی فضیلت : 20 84
87 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 84
88 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 84
89 شبِ براء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 84
90 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 84
91 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 24 84
92 ١٥شعبان المبارک 25 84
93 دُعائے مشائخ درشب براء ت 25 84
94 آپ کے دینی مسائل 27 1
95 ( نما زکے مستحبات ) 27 94
96 نماز میں قرا ء ت کے چند مسائل : 28 94
97 نمازی کے آگے سے گزرنا : 29 94
98 سترہ کے مسائل : 30 94
99 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی حالات 31 1
100 تقریب سنگ ِ بنیاد 33 1
101 متمنی ٔ شرکت 33 100
102 بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان صاحب کا سانحۂ ارتحال 34 100
103 حضرت ِحسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال٭ 35 1
104 حضرت علی کے ساتھ حضرت حسن بصری کا لقاء وسماع : 35 103
105 بلوغ سے قبل کی روایت : 37 103
106 محدثین کا عقلی استدلال : 38 103
107 منکرین کے ا قوال کا تفصیلی جائزہ : 39 103
108 ابن مدینی : 39 103
109 امام بخاری : 41 103
110 امام مسلم : 41 103
111 امام ترمذی : 43 103
112 ابن تیمیہ اور شاہ ولی اللہ صاحب : 44 103
113 علی سے حسن کی معنعن روایات : 45 103
114 حدیث معنعن کے سلسلہ میں دو قاعدے : 45 103
115 مسند ابو یعلی کی ایک صحیح اور صریح روایت : 45 113
116 محدثین کا ایک اور مسلمہ اصول : 47 113
117 ایک اُلجھن اور اس کا حل : 47 113
118 ایک اہم اعلان 48 1
119 فہمِ حدیث 50 1
120 قیامت اور آخرت کی تفصیلات 50 119
121 جنت اور اُس کی نعمتیں : 50 119
122 اہلِ جنت کے لیے حق تعالیٰ کی دائمی رضا مندی : 54 119
123 جنت میں باری تعالیٰ کا دیدار : 55 119
124 حاصل مطالعه 56 1
125 دِلا غافل نہ ہو یک دم : 56 124
126 حضرت مولانا محمد صاحب اور اُن کا وعظ : 58 124
127 شیخ شبلی اور سبزی فروش : 59 124
128 صحت کا فارمولا : 60 124
129 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter