ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
یہ مجذوب میرے پاس ملاقات کے لیے آنا چاہیں تو ان کو آنے دیا جائے ان کو روکا نہ جائے۔چنانچہ جب ان کا دل چاہتا دربارمیں پہنچ جاتے ۔ایک دن یہ دربار میں آئے تواس وقت ہارون رشید کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی ۔ہارون رشید نے ان مجذوب کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ بہلول صاحب !آپ سے میری ایک گزارش ہے۔ بہلو ل نے پوچھا کیا ہے؟ ہارون رشید نے کہا کہ میں آپ کو یہ چھڑی بطور امانت کے دیتا ہوںاو ر دنیا کے اندر آپ کو اپنے سے زیادہ کوئی بیوقوف آدمی ملے اس کو یہ چھڑی میری طرف سے ہدیہ میں دے دینا ۔ بہلول نے کہا بہت اچھا۔یہ کہہ کر چھڑی رکھ لی۔بادشاہ نے تو بطور مذاق کے چھیڑ چھاڑ کی تھی ۔اور بتانا یہ مقصود تھاکہ دنیا میں تم سب سے زیادہ بیوقوف ہو۔ تم سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہے ۔بہرحال بہلول وہ چھڑی لے کر چلے گئے۔ اس واقعہ کو کئی سال گزر گئے ۔ ایک روز بہلول کو پتہ چلا کہ ہارون رشید بہت سخت بیمار ہیں اور بستر سے لگے ہوئے ہیںاور علاج ہو رہا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ یہ بہلول مجذوب بادشاہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے او ر پوچھا کہ امیر المؤمنین ! کیا حال ہے؟ بادشاہ نے جواب دیا کہ حال کیا پوچھتے ہو سفر در پیش ہے۔ بہلول نے پوچھا کہاں کا سفر درپیش ہے؟ بادشاہ نے جواب دیا کہ آخرت کا سفر درپیش ہے دنیا سے اب جا رہا ہوں ۔بہلول نے سوال کیا ۔ کتنے دن میں واپس آئیں گے ؟ ہارون نے کہا بھائی یہ آخرت کا سفر ہے۔ اس سے کوئی واپس نہیں آیا کرتا۔ بہلول نے کہا اچھا آپ واپس نہیں آئیں گے تو آپ نے سفر کے راحت اور آرام کے انتظامات کے لیے کتنے لشکر اور فوجی آگے بھیجے ہیں؟ بادشاہ نے جواب میں کہا تم پھر بیوقوفی جیسی باتیں کررہے ہو۔ آخرت کے سفر میں کوئی ساتھ نہیں جایا کرتا،نہ باڈی گارڈ جاتا ہے نہ لشکر ،نہ فوج اور نہ سپاہی جاتا ہے ۔وہاں تو انسان تنہا ہی جاتا ہے ۔ بہلول نے کہا کہ اتنا لمبا سفر کہ وہاں سے واپس بھی نہیں آنا ہے۔ لیکن آپ نے کوئی فوج او ر لشکر نہیں بھیجا حالانکہ اس سے پہلے آپ کے جتنے سفر ہو تے تھے۔ اس میںانتظامات کے لیے آگے سفر کا سامان اور لشکر جایا کرتا تھا ۔اس سفر میں کیوں نہیں بھیجا؟ بادشاہ نے کہا کہ نہیں۔ یہ سفرا یسا ہے کہ اس سفر میں کوئی لائو لشکر اور فوج نہیںبھیجی جاتی۔بہلول نے کہا بادشاہ سلامت !آپ کی ایک امانت بہت عرصے سے میرے پاس رکھی ہے۔ وہ ایک چھڑی ہے۔ آپ نے فرمایا تھاکہ مجھ سے زیادہ کوئی بیوقوف تمہیں ملے تو اس کودیدینا۔میں نے بہت تلاش کیا ۔ لیکن مجھے اپنے سے زیادہ بیوقوف آپ کے علاوہ کوئی نہیںملا۔ اس لیے کہ میں یہ دیکھا