Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

34 - 66
جس کے نتیجہ میں اس کی حالت کتے جیسی ہوگئی۔کتابوں کے اندر اس کی لیاقت واہلیت نہ ہونے کے بہت سے واقعات پائے جاتے ہیں جن میں سے دو واقعات نذرِ قارئین کیے جاتے ہیں جن سے مذکور ہ حقیقت کا اظہار ہوتا ہے  :
	شیخ الحدیث حضر ت مولانا محمد زکریاصاحب رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں  :
''اسمِ اعظم معلوم ہونے کے لیے بڑی اہلیت اور بڑے ضبط و تحمل کی ضرورت ہے، ایک بزرگ کا قصہ لکھا ہے کہ اُن کو اسمِ اعظم آتا تھا ایک فقیر اُن کی خدمت میں حاضرہوئے اور اُن سے تمنا و استدعا کی کہ مجھے بھی سکھا دیجیے ۔ان بزرگ نے فرمادیا کہ تم میں اہلیت نہیںہے فقیر نے کہا کہ مجھ میںاس کی اہلیت ہے تو بزرگ نے فرمایا اچھا فلاں جگہ جا کربیٹھ جائو اور جو واقعہ وہاں پیش آئے اس کی مجھے خبر دو۔فقیر اس جگہ گئے ،دیکھا کہ ایک بوڑھا شخص گدھے پر لکڑیاں لادے ہوئے آرہاہے سامنے سے ایک سپاہی آیا جس نے اس بوڑھے کو مارپیٹ کی اور لکڑیاں چھین لیں ،فقیر کو اس سپاہی پر بہت غصہ آیا ، واپس آکر بزر گ سے سارا قصہ سنایا اور کہا کہ مجھے اگر اسمِ اعظم آجاتا تو اس سپاہی کے لیے بددعا کرتا ، بزرگ نے کہا کہ ا س لکڑی والے ہی سے میںنے اسمِ اعظم سیکھا ہے''۔  ١   
''شیخ یوسف بن الحسن فرماتے ہیں مجھے یہ اطلاع ملی کہ ....ذی النون مصری  اسمِ اعظم سے واقف ہیں ۔ میں اس مقصد کے لیے سفر کرکے ان کی خدمت میں حاضر ہوا ۔جب دوتین روز ان کی خدمت میںگزر چکے تو ان کی خدمت میںایک متکلم یعنی فلاسفر آیا اور علمِ کلام پر ان سے مباحثہ شروع کیا۔ نتیجةً وہ متکلم ذی النون پر غالب آگیا ۔مجھ سے ان کی شکست برداشت نہ ہوئی ۔میں اپنی جگہ سے اُٹھا اور دونوں کے درمیان آکر بیٹھ گیا اور ذی النون کی جگہ اُس متکلم سے میں نے مباحثہ شروع کیا ،حتی کہ وہ اتنا لاچار ہو گیا کہ میرے کلا م کو سمجھنے تک سے قاصر رہا اور اپنا سامنہ لے کر واپس ہوا۔
ذوالنون مصری اس وقت ضیعف العمر تھے او رمیں جوان تھا لیکن انھیں میرے علم پر انتہائی تعجب ہوا،وہ اپنے مقام سے اُٹھے او ر میرے سامنے دوزانوہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا مجھے معلوم نہ تھا کہ تیرا علمی مقام اتنا بلند ہے ۔اس کے بعد ذی النون ہمیشہ مجھے اپنے قریب بٹھاتے اور دیگر اصحاب سے زیادہ میری عزت فرماتے ،حتی کہ اسی طرح ایک سال گزر گیا۔
میں نے ایک سال بعد عرض کیا کہ اے میرے استاذ میں ایک غریب آدمی ہوں اتنی مشقت 
    ١   فضائلِ ذکر ص١١٧ مشمولہ فضائل اعمال طبع مکتبہ مدینہ لاہور   


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter