Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

52 - 58
جاکر حصہ لگوائیے، کیوں کہ آپ کے بغیر یہاں خانقاہ میں سنّاٹا ہوتا ہے۔
 حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اٹھارہ جنگیں لڑی ہیں تو بتاؤ جنگیں گھر بیٹھ کر لڑی جاتی ہیں؟ کیا آپ نے سفر نہیں فرمایا؟ اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے کہے کہ تمہار ے نہ رہنے سے مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے، اختلاج ہوتا ہے، آملے کامربہ اور موتی کا خمیرہ کھانا پڑتا ہے، ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں لیکن اگر شوہر کہے کہ مجھے دبئی میں شاہ نے بلوایا ہے اپنی بیٹی کے زیورات ہم سے بنوانے کے لیے اور پچاس لاکھ روپیہ ایک ہفتہ میں نفع ملے گا اور میں ایک کروڑ روپیہ لے کر آؤں گا تو اب وہی بیوی کہے گی کہ دیر کیوں کررہے ہو، جلدی کیوں نہیں جاتے؟ آخر میں دھمکی دیتی ہے کہ نہیں جاؤ گے تو دھکے دے دوں گی، جلدی جاؤ۔ شوہر نے کہا کہ تم کو میرے بغیر ڈراؤنے خواب نظر نہیں آئیں گے؟ تو کہا بالکل نہیں۔ شوہر نے پھر پوچھا کہ اور میرے بغیر گھبراہٹ بھی نہیں ہوگی؟ کہا ایک کروڑ لاؤ گے اب گھبراہٹ کہاں؟ ابھی سے خوشیاں شروع ہوگئیں۔تو اﷲ تعالیٰ کی محبت میں بھی اپنے شوہروں کو خود بھیجو، جتنا وہ اﷲ والا بنیں گے اتنا ہی زیادہ تم کو پیار کریں گے۔
 تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے کہ جن دو بچوں کی اﷲ پاک نے حضرت خضر علیہ السلام سے دیوار سیدھی کروادی اور اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کَانَ اَبُوۡہُمَا صَالِحًا19؎ تو اس سے ساتواں باپ مراد ہے۔20؎ اگر ایک شخص اﷲ والا ہوجائے تو ساتویں پشت تک اولاد پر اﷲ رحمت ناز ل کرتا ہے۔ بزرگوں نے فرمایا کہ اولاد کے لیے زیادہ کمانے کی فکر نہ کرو، بس نیک بنانے کی کوشش کرو، اگر نیک بن جائیں گے تو اﷲ تعالیٰ خود ان کا کفیل اور ذمہ دار ہوگا اور اگر بُرے ہوں گے تو تمہارا مال گناہ میں استعمال کر کے تمہیں اور پکڑوادیں گے۔
لیکن پھر بھی میں بشری کمزوریوں کی رعایت کرتا ہوں کہ اگر کسی کی بیوی کو زیادہ گھبراہٹ ہو، عرقِ بیدِ مشک اور خمیرہ چاٹنے کی نوبت آجائے تو میری طرف سے اجازت   ہے، لیکن میں خواتین سے کہتا ہوں کہ اپنی سات پشت تک کی اولاد پر رحم کرو، اپنے شوہر کو اﷲ والا بنانے کی کوشش کرو۔
_____________________________________________
19؎   الکہف:82
20؎   روح المعانی:16/13،الکھف(82)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter