Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

21 - 58
سالکین کا ہے، صوفیوں کا ہے، اکثر لوگ بزرگوں سے بیعت بھی ہیں، اس لیے اس مجمع میں  یہ بات پیش کر رہا ہوں۔
میرے پیارے دوستو اور عزیزو اور محترم بزرگو! بعض لوگ اس مجمع میں عمر میں مجھ سے بھی بڑے بیٹھے ہوئے ہیں، اس لیے ہم محض عزیزو اور دوستو نہیں کہہ سکتے، یہاں بڑی عمر کے لوگ بھی موجود ہیں، ان کو بزرگو کہتا ہوں کہ اگر خدا تک پہنچنا ہے تو نظر کی حفاظت، قلب کی حفاظت اور جسم کی حفاظت، ان تین چیزوں کی حفاظت کریں، جن کو یہ تین عبادتیں نصیب ہو گئیں وہ ولی اللہ ہوجائے گا۔ سب سے پہلے نظر بچاؤ، پھر دل میں گندے خیالات نہ آنے دو، بعض لوگ نظر تو ہٹا لیتے ہیں مگر دل کی آنکھ سے دیکھتے رہتے ہیں،یعنی اس حسین کا خیال کرکے دل میں حرام مزہ لیتے ہیں،تو نظر بھی بچاؤ، دل بھی بچاؤ اور جسم بھی حسینوں کے پاس مت لے جاؤ۔یہ تین چیزیں ہو گئیں، نظر، قلب اور قالب، جو ان تین چیزوں کی حفاظت کرلے تو اگر وہ صرف فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ ہی ادا کرلے تو ان شاء اللہ ولی اللہ ہو جائے گا۔ ولی اللہ وظیفوں سے نہیں بنا جاتا، گناہوں کے چھوڑنے سے آدمی ولی اللہ بنتا ہے۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ یہ آیت پڑھا کرتے تھے:
اِنۡ  اَوۡلِیَآؤُہٗۤ  اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ9؎
 اﷲ کا کوئی ولی نہیں مگر وہ جو تقویٰ سے رہتا ہے، اﷲ کا غضب اپنے اوپر حلال نہیں کرتا ہے۔ خدا کے غضب کے ساتھ ولایت کا تصور کیے ہوئے ہو! بزرگی کا خیال لگائے ہوئے ہو اور نظر نہیں بچاتے ہو۔ بدنظری احمقانہ بیماری ہے۔ آپ بتائیں کچھ دن کے بعد صورت بگڑ جاتی ہے یا نہیں؟ تو ایسے بگڑنے والے پر کیوں مرتے ہو؟ دو چار سال میں شکل بدل جاتی ہے یا نہیں؟ جغرافیہ بدل جاتا ہے یا نہیں؟
عشقِ مجازی کی بربادیاں
جب حسینوں کا  جغرافیہ بدل جاتا ہے تو عاشقوں کی تاریخ بھی بدل جاتی ہے۔ پہلے جن
_____________________________________________
9؎  الانفال: 34
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter