Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

15 - 58
شیطان کے دھوکے میں مت آؤ، جو تاجر اچھا مال دکھا کر خراب مال پیش کردے اس تاجر سے دوبارہ کوئی مال نہیں خریدتا۔ شیطان حسینوں کی آنکھ اور حسینوں کے گال دکھا کر پاخانے کے مقام پر دھکیلتا ہے، مال کیسا دکھایا اور پہنچایا کہاں پر؟ حسین شکل دکھا کر پیشاب اور پاخانے کے غلیظ مقام پر پہنچا دیا، بتایئے شیطان دھوکے باز تاجر ہے کہ نہیں؟ پھر اس سے سودا کیوں خریدتے ہو؟ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو کیوں بھول جاتے ہو؟ نظر کی حفاظت کرو، چاہے جان چلی جائے۔ نظر کی حفاظت کرنے پر آج اختر یہ اعلان کرتا ہے اور واللہ کہتا ہے، خدا کی قسم کھا کر کہتا ہے کہ نظر بچانے پر اگر جان بھی چلی جائے تو جان دے دو مگر اللہ کو ناراض نہ کرو، ان شاء اللہ آپ کو اللہ ضرور مل جائے گا۔ اور اگر آپ نے اللہ کو چھوڑا اور ان مرنے والوں پہ مرے، تو دنیا اور آخرت دونوں جہاں میں بربادی ہوگی۔ ویسے بھی نظر بازی حماقت کا گناہ ہے، ذرا نظر بازوں سے پوچھو کہ تم کو نظر بازی سے آج تک کیا ملا؟ حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو انٹرنیشنل گدھا ہوتا ہے، بین الاقوامی بے وقوف ہوتا ہے وہی حسینوں کو دیکھتا ہے، لیکن دیکھنے سے کیا پاجاتا ہے؟ جو چیز نہ ملنے والی ہو اس کو دیکھ دیکھ کر اپنے دل کو تڑپانا  نادانی نہیں ہے؟ بس اپنی حلال کی بیوی پر راضی رہو۔
جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن
جب مسلمان عورتیں جنت میں جائیں گی تو حوروں سے زیادہ حسین کر دی جائیں گی۔ تفسیر روح المعانی میں علّامہ آلوسی سیّد محمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ام المومنین حضرت امِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! جنت میں حوریں زیادہ حسین ہوں گی یا مسلمان بیویاں؟ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان بیویاں جنت میں حوروں سے زیادہ خوبصورت کر دی جائیں گی۔ ام المومنین نے عرض کیا کہ  بِمَ ذَاکَ انہیں یہ فضیلت کیوں ملے گی؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
بِصَلَا تِھِنَّ وَ صِیَامِہِنَّ وَ عِبَادَتِہِنَّ اَلْبَسَ اللہُ  وُجُوْہَہُنَّ النُّوْرَ7؎
_____________________________________________
7؎   روح المعانی: 126/27،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter