Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

10 - 58
لطف جنت  کا  تڑپنے  میں  جسے   ملتا   نہ   ہو
وہ  کسی  کا   ہو   تو   ہو   لیکن  ترا  بسمل  نہیں
اﷲ کا نام اور اﷲکی محبت کا نقطۂ آغاز ہی رشکِ جنت ہے، کیوں کہ جنت مخلوق ہے، اﷲ تعالیٰ خالق ہے، خالق اور مخلوق برابر نہیں ہوسکتے، اسی طرح ساجد اور مسجود برابر نہیں ہوسکتے چاہے کتنا ہی بڑا ولی ہو، کتنا ہی بڑا پیغمبر ہو۔ جب سیدالانبیاء صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سجدہ کررہے ہیں، تو ساجد اور مسجود کیسے برابر ہوسکتے ہیں؟
مقصدِ حیات
اپنے اللہ کو ہر وقت خوش رکھنا مقصدِ حیات ہے، اگر کسی ظالم کو اس کی توفیق نہ ہوکہ ہم اپنے اللہ کو ہر وقت خوش رکھیں، ان کو نا خوش کر کے حرام خوشیاں در آمد نہ کریں، تویہ ظالم بہت ہی محروم القسمت ہے، طبیعت کا کمینہ پن اس کے اندر رسوخ کر چکا ہے، گناہ کرتے کرتے اس کا مزاج فاسد ہو چکا ہے۔ جیسے ایک بھنگی بھنگی پاڑے میں رہتا تھا، پاخانہ سونگھتے سونگھتے اس کا دماغ بد بو کا عادی ہوچکا تھا، ایک دن عطر کی دوکان پر گیا، خوشبو کبھی سونگھی نہیں تھی، عطر کی دوکان پر خوشبو سونگھتے ہی بے ہوش ہوگیا۔حکیم صاحب نے عرقِ گلاب چھڑکا، موتی کا خمیرہ چٹایا، لیکن اس کی بے ہوشی بڑھتی گئی، اس کے بھائی کو خبر ہوئی کہ میرا بھائی رات دن پاخانے کا کنستر اٹھانے والا، بھنگی پاڑے کے بدبو دار ماحول میں رہنے والا بے ہوش ہوگیا ہے، تو بھائی کی محبت میں دوڑا ہوا آیا، عطر کی خوشبو سونگھتے ہی سمجھ گیا کہ اسی کی وجہ سے یہ بے ہوش ہوا ہے۔ اس نے حکیموں کے آگے ہاتھ جوڑے کہ میرے بھائی کو عرقِ گلاب اور خمیرے سے فائدہ نہیں ہوگا، اس کا علاج میں ابھی کرتا ہوں۔ اس کو کہیں سے کتے کا پاخانہ مل گیا جس کو فارسی میں ’’سرگینِ سگ ‘‘ کہتے ہیں، سرگین پاخانہ کو کہتے ہیں اور سگ معنیٰ کتا۔ تو اس نے کتے کا پاخانہ لیا، روئی کی بتی بناکر اس پر کتے کا پاخانہ لپیٹا اور اپنے بھائی کی ناک کے سوراخوں میں مغزِ دماغ تک ٹھونس دیا، پاخانہ سونگھتے ہی اسے ہوش آگیا اور اٹھ کر بیٹھ گیا،کیوں کہ اسے پاخانہ سونگھنے کی عادت تھی۔خوب سمجھ لیجیے! عادت بہت دن کے بعد جاتی ہے۔ جب تک گناہوں کی عادت چھوڑنے کے لیے جان کی بازی نہیں لگائے گا  گناہوں سے نجات نہیں مل سکتی۔ جتنا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter