قرب الہی کی منزلیں |
ہم نوٹ : |
|
ہے؟ ذکرِ اسمِ ذات یعنی اﷲ اﷲ اور ذکرِ نفی اثبات یعنی لَااِلٰہَ اِلَّااللہْ ہے، یہ سب شروع کے اسباق ہیں، آخر میں دو چیزیں رہ جاتی ہیں تلاوتِ قرآنِ پاک اور تہجد کی نماز۔ اب ایک سوال پیداہوتا ہے کہ سورۂ مزمل نبوت کے بالکل ابتدائی دنوں میں نازل ہوئی، تو اﷲ تعالیٰ نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو سب سے آخری سبق سب سے شروع میں کیوں دیے؟ بتائیے! پہلے نورانی قاعدہ پڑھایا جاتا ہے یا پہلے قرآن شریف پڑھاتے ہیں؟ پہلے موقوف علیہ پڑھایا جاتا ہے یا بخاری شریف؟ پہلے میٹرک کرتے ہیں یا بی اے؟ ترتیب تو یہ ہونی چاہیے تھی کہ پہلے نیچے کے سبق ملتے بعدمیں آخری سبق نازل ہوتے، لیکن اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے سب سے اونچا سبق دے دیا کہ تلاوتِ قرآن کیجیے اور رات کو تہجد کے لیے اٹھیے۔ اس کا جواب علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر مظہری میں دیتے ہیں کہ جس پر قرآن نازل ہورہا تھا، جس پر یہ سبق نازل ہورہا تھا وہ منتہی تھا، اس کا مقام تمام انبیاء کے مقام سے اونچا تھا، اس لیے اللہ نے اونچا سبق پہلے نازل کر دیا اور متوسطین اور مبتدین کے لیے یہ سبق بعد میں نازل فرمایا۔ آہ! اُولٰٓئِکَ اٰبَآئِیْ فَجِئْنِیْ بِمِثْلِھِمْ یہ ہیں ہمارے با پ دادا کے علوم!پھر اعلان کرتا ہوں کہ تین دن میں آپ کو سندھ بلوچ سوسائٹی میں ملوں گا ان شاء اﷲتعالیٰ، اور یہ پہلا سہ روزہ ہے میرا۔ جو لوگ تین دن وہاں مستقل رہیں گے وہ اعلیٰ درجے کے صوفی ہوں گے ان شاء اﷲ۔مگر بعض مجبور ہیں فیکٹری اور دفتر سے انہیں چھٹی نہیں ملتی، جن کو چھٹی مل سکتی ہے وہ چھٹی لینے میں کوتاہی نہ کریں اور جن کا کام ان کے فیکٹری جائے بغیر منیجرلوگ کرلیں تو وہ وہیں خانقاہ سندھ بلوچ سوسائٹی سے منیجر کو جنرل منیجر کو ٹیلی فون سے، موبائل سے ہدایات دے کر کام چلا لیں کہ وہ انکم کھینچتا رہے۔ منیجر کے کیا معنیٰ ہیں؟ جَرْ معنیٰ کھینچنا اور منی کا معنیٰ انکم یعنی انکم کھینچنے والا،مگر جو مجبور ہیں وہ فیکٹری جا کر ہی کام کریں، انہیں اجازت دیتا ہوں، مگر مجبوراً، دل سے اجازت نہیں دیتا۔ ایسے ہی بعض لوگوں نے کہا کہ میری بیوی نہیں چاہتی کہ میں رات وہاں گزاروں ،کیوں کہ وہ کہتی ہے کہ تم جتنا اپنے پیر پر عاشق ہو اتنا ہی میں تم پر عاشق ہوں، تو ایسے لوگوں کو میں اجازت دیتا ہوں کہ عشاء پڑھ کر اپنے گھروں کو آجائیں، لیکن میں خواتین سے کہتاہوں کہ میں ساری زندگی سفر پر رہا ہوں، مولانا مظہر میاں کی والدہ ہماری اہلیہ نے کبھی ہم پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ کہا کہ جائیے، دین پھیلائیے، لیکن میرا بھی اﷲ تعالیٰ کے پا س