Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

12 - 58
دکھاتا ہے،حتیٰ کہ داڑھی والے لڑکوں کو بھی نہیں چھوڑتا، آج کل ان کے عشق میں بھی لوگ مبتلا ہیں۔ مولانا رومی کے زمانے میں تو یہ بات تھی کہ جس کے دو تین بال بھی آجاتے تھے اس کی طرف رغبت نہیں ہوتی تھی، لیکن آج پانچ پانچ سو بال بلکہ ہزار ہزار بالوں کے باوجود بھی لوگ ان کے عشق میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ایسے لوگ مجھے خط لکھ رہے ہیں کہ میرے معشوق کی داڑھی اتنی بڑی ہے، مگر اس میں اتنا نمک ہے کہ میں روحانی ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوگیا ہوں۔
روحانی بلڈ پریشر
 اگر ڈاکٹر کہتا ہے کہ تم کو ہائی بلڈ پریشر ہے، تم نمک مت کھاؤ، تو نمک چھوڑ دیتے ہیں لیکن خدا اور رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جن میں نمک ہو ان کو مت دیکھو ورنہ تم کو روحانی ہائی بلڈ پریشر ہو جائے گا تو اس کی کچھ پروا نہیں کرتے۔ (نہایت درد بھرے لہجہ میں فرمایا کہ) آہ! جان کی پروا ہے ایمان کی پروا نہیں ہے۔ اس پر میرے دو شعر ہیں، جس کو جسمانی بلڈ پریشر ہو ایک شعر اس کے لیے بنایا ہے اور جس کو روحانی بلڈ پریشر ہو اس کے لیے دوسرا بنایا ہے۔ ایک ڈاکٹر میرے مرید ہیں، میرے خلیفہ بھی ہیں، جسمانی بلڈ پریشر والا شعر انہوں نے اپنے مطب میں لکھ کر ٹانگ لیا ہے، وہ شعر ہے؎
جس  غذا  میں بھی ہو  نمک  شامل
واجبُ    الاحتیاط     ہوتی      ہے 
کیاہائی بلڈ پریشر والے نمک کھاتے ہیں؟ ڈاکٹر منع کرتا ہے کہ نمک مت کھاؤ، ورنہ بلڈ پریشر ہائی ہو جائے گا، فالج ہو جائے گا،برین ہیمرج ہو جائے گا، دماغ کی رگ پھٹ جائے گی،بے ہوش ہو جاؤگے، ختم ہو جاؤ گے۔ اور روحانی ہائی بلڈپریشر کیسے تیز ہوتا ہے؎
جن کی صورت میں ہو نمک شامل
واجبُ     الاحتیاط     ہوتی    ہے
دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟
دیکھو! جس دن چودہ تاریخ  کا چاند  ہوتا ہے اس دن اس کا ردعمل یعنی ری ایکشن زمین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter