قرب الہی کی منزلیں |
ہم نوٹ : |
|
تمہارے دن اور رات کے کاموں کی ذمہ داری بھی قبول کر سکتا ہوں لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوْ اور ان کے سوا کوئی ہمارا معبود نہیں ہے۔اس میں ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت ہے۔ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ کی حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا عمدہ تفسیر کی ہے۔اس آیت پر حضرت کا پورا ایک وعظ ہے، میں اس وعظ کا خلاصہ پیش کر رہا ہوں کہ جو اللہ دن پیدا کر سکتا ہے وہ اللہ تمہارے دن کے کاموں کی کفالت اور ذمہ داری بھی قبول کر سکتا ہے، لہٰذا جب اللہ کا نام لو تو شیطان سے کہہ دو کہ اے شیطان! تو آٹے کی یاد دِلا رہا ہے؟ ارے! میں اللہ کا نام لے رہا ہوں، جو دن پیدا کر سکتا ہےوہ ہمارے دن کے کاموں کا کفیل بھی ہے، اور اگر رات میں وسوسہ آئےتو کہہ دو اللہ رَبُّ الْمَغْرِبْ بھی ہے، اسی نے رات پیدا کی۔ جو رات پیدا کر سکتا ہے وہ رات کے کاموں کا کفیل بھی ہوسکتاہے۔ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت حدیث شریف میں ہے کہ جو روزانہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی ایک تسبیح پڑھ لے اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا چہرہ چودہویں تاریخ کے چاند کی طرح چمکا دیں گے۔12؎ اور جس کا چہرہ اﷲ چمکائے گا تو اس کے گناہوں کو اﷲ معاف کر دے گا اور منہ کالا کرنے والے اعمال سے اس کی حفاظت کرے گا اور گناہوں کو معاف کرکے ندامت کی برکت سے اتنے عالی مقام پر پہنچائے گاکہ بعض تقدس پرناز کر نے والے اس مقام پر نہیں پہنچ سکتے، کیوں کہ اﷲ کو ناز پسند نہیں ہے، زور سے خد انہیں ملتا زاری سے ملتا ہے۔ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوْ کا عاشقانہ ترجمہ کیا ہے اور ان کے سوا ہمارا کون ہے؟ بتاؤ ! یہ ذکر نفی اثبات تصوف کا مسئلہ ہے کہ نہیں؟ علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوْ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ صوفیا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی جو ضربیں لگاتے ہیں اس آیت سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت آگے فرمایا فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا جب ان کے سوا تمہارا کوئی نہیں ہے تو تم اسی کو اپنا _____________________________________________ 12؎کنز العمال :56/1 (179)، مؤسسۃ الرسالۃ