ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
باطل پرست اور اللہ کے دُشمن ہیں لہٰذا اِیمان کی وجہ سے تمہارے بھی دُشمن ہیں ،اِن کی دوستی ظاہری ہے یہ مفاد پرست خود غرض دوست ہیں۔ ( یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَعَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآئَ تُلْقُوْنَ اِلَیْھِمْ بِالْمَوَدَّةِ ) (سُورة المُمتحنة : ١ ) ''اے اِیمان والو ! میرے اور اپنے دُشمنوں (کافروں) کو دوست نہ بناؤ کہ اُن کو پیغام دوستی بھیجو۔ '' ( یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی اَوْلِیَآئَ بَعْضُھُمْ اَوْلِیَائُ بَعْضٍ وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہ مِنْھُمْ )(سُورة المائدہ : ٥١) ''اے اِیمان والو ! یہودو نصاریٰ کو دوست مت بناؤ کیونکہ وہ آپس ہی میں ایک دُوسرے کے دوست ہیں اور (مسلمانوں سے اُن کوکوئی ہمدردی نہیں) جو اِن کو اپنا دوست و حلیف بنائے گا وہ اُن ہی میں شمار ہوگا۔ '' ( لَا تَتَّخِذُوا الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَمَن یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ اِلَّا اَنْ تَتَّقُوْا مِنْھُمْ تُقٰةً وَّیُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفْسَہ وَاِلَی اللّٰہِ الْمَصِیْرُ ) (سُورہ آل عمران : ٢٨) ''مسلمانوں کو چاہیے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کفار کو دوست نہ بنائیںاور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے ساتھ تعلق رکھنے والا نہیں ہوگا مگر ایسی صورت میں (سیاسی ظاہری دوستی کی اِجازت ہے) کہ تم اُس سے کسی قسم کا اَندیشہ رکھتے ہو اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ '' اِن آیات میں سب کچھ بتادیا گیا اور سیاسی و دفاعی نقطۂ نظر سے معاہدہ کرنے، تعلقات بنانے کی اِجازت بھی دی گئی ہے مگر اِن ہی کو اپنا مخلص اور ہمدرد مان لینا جیسا کہ آج کے حکمرانوں کی حالت ہے بلکہ اِس سے بھی بد ترہے کہ اپنے اِقتدار کے لیے اَمریکہ سے مدد کی بھیگ مانگتے ہیں، اَمریکہ کی تمام