ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) عقائد میں تمام اَنبیاء کی تعلیم ایک جیسی ہے ''تقدیرات'' علمِ اِلٰہی ہیں عقل اُن کا اِحاطہ نہیں کر سکتی رُوح اور جسم کا تعلق ''لافانی'' ہے۔زمانے سے پہلے ''زمانہ''نہیں تھا کسی بھی نبی کی بے اَدبی کفر ہے۔عذاب ِ قبر اور گمراہی سے بچائو کا طریقہ (کیسٹ نمبر83 سائیڈ B و کیسٹ نمبر 84 سائیڈA 31 - 01 - 1988 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! ایک(اِعتقادی) مسئلہ ہے جو اِسلام نے بتلایا ہے وہ'' تقدیر'' کا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ عالم میں ہونے والا ہے وہ سب طے فرمادیا ہے، اُس میں'' خیر'' ہو یا'' شر'' ہو جو بھی کچھ ہے وہ اللہ تعالیٰ کا مقدر کردہ ہے طے کردہ ہے اور اِس کا مطلب یوں سمجھ لیجیے کہ مراد (تقدیر سے)گویا علمِ باری تعالیٰ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا علم اِتنا وسیع ہے کہ اُس کو تمام چیزوں کا علم ہے اور قدرت بھی ہے کہ سب کچھ اُسی کا طے کردہ ہے پھر یہ طے فرماکر اُس نے اِس عالم کو وجود بخشا۔ اِس میں یہ بھی آتا ہے کہ تمام مخلوقات کی جو کیفیات ہیں تقدیرات ہیں وہ حق تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے سے بہت پہلے پچاس ہزار سال پہلے طے فرمادیں ١ تواُس زمانہ ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٧٩