Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015

اكستان

12 - 65
ف ہونا ہی نہیں،ہونی ہی اُسی طرح ہے اور قرآنِ پاک میں بھی ہے جگہ جگہ (وَلَوْتَرٰی اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاکِسُوْا رُئُ وْسِھِمْ) اگر تم اِن مجرموں کو دیکھو ،یعنی قیامت کے دِن جو ہونے والی چیزیں ہیںاُن کو ایسے اَنداز میں بیان کیا گیا جیسے کہ ہوچکی ہیں تو ایسے اَنداز میں بات کر دینا ،  یہ کیا چیز ہے  ؟  تو اُس کو آقائے نامدار  ۖ  نے اِس طرح حل فرمایا کہ یہ ہے'' تقدیر'' اِس کا نام تقدیراتِ اِلٰہیہ ہیں یہ حق ہیں جب حق ہیں تو اِنہیں حق ماننا ضروری ہوا حق ماننے کا مطلب یہ ہوا کہ اِیمان لانا ضروری ہے لیکن اِن کے بھروسے آپ برا کام کرتے رہیں کہ اگر مقدر میں برائی لکھی ہے تو یہ ہوگا اور اگر نہیں لکھی   تو میں نہیں کروں گا برائی، اور اگرمقدر میں خدا نے لکھ دی ہے تو پھرمیرے سے پوچھ نہیں ہوگی، یہ بات نہیں چل سکتی کیونکہ مقدرآپ کو نظر آیا نہیں یہ تو آپ کو صرف اِتنا بتایا گیا ہے کہ اِس پر اِیمان رکھو اور  اگر اِس پر اِیمان نہیں رکھو گے تو گویا اللہ تعالیٰ کی قدرت پر اور اللہ تعالیٰ کے علم پر تمہیں پورا اِیمان نہیں حاصل ہوا اور اُس کے علم کا جو کمال ہے وہ تم نے ابھی نہیں مانا ابھی اُس سے تم واقف نہیں ہوئے اِس واسطے تقدیر پر اِیمان رکھنا بتایا ۔ 
تمام اَنبیاء ِ سابقین نے بھی ایسا ہی بتلایا  :
اوریہ تعلیم صرف رسول اللہ  ۖ  ہی کی نہیں ہے پہلے سے چلی آرہی ہے، اَنبیائے کرام اُصولی تعلیم ایک ہی دیتے رہے ہیں، کلمہ ہے توحید ہے نیکی کی اور برائی سے بچانے کی یہ تعلیم سب اَنبیائے کرام میں رہی ہے، رسول اللہ  ۖ  کو فرمایا گیا (اِتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرَاھِیْمَ) اِبراہیم علیہ السلام کی ملت کی پیروی کرو اور اَنبیاء کرام میں بہت سوں کے نام گنا کر جن کو لوگ پہچان سکتے تھے دُنیا میں کیونکہ بہت سے ایسے ہوئے جنہیں پہچانا نہیں جاسکتا نام ہی اُن کے نہیں سنے قرآنِ پاک میں اُن کے نام ہی نہیں (اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ ھَدَی اللّٰہُ) یہ وہ لوگ ہیں جنہیں خدا نے ہدایت عطا فرمائی (فَبِھُدَاھُمُ اقْتَدِہْ) اُن کی ہدایت کی پیروی کرو، اَب اُن کی ہدایت کی پیروی کا مطلب کیا ہے کہ سب نبیوں کی تعلیم پہلے ہی سے ایک چلی آرہی ہے (اِنَّا اَوْحَیْنَا اِلَیْکَ کَمَا اَوْحَیْنَا اِلٰی نُوْحٍ) آپ پر ہم نے ایسے وحی کی ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 علم کا کمال ،قدرت کا کمال : 8 3
5 کسی بھی نبی کی بے اَدبی کفر ہے : 10 3
6 ''تقدیرات'' دائرہ عقل سے باہر ہیں حل نہیں ہو سکتیں بس اِیمان لانا کافی ہے : 11 3
7 تمام اَنبیاء ِ سابقین نے بھی ایسا ہی بتلایا : 12 3
8 اپنی حالت جانچنے کا طریقہ : 13 3
9 عالمِ برزخ، مثال سے وضاحت : 14 3
10 جسمانی رابطہ : 14 3
11 لافانی تعلق ،مثال سے وضاحت : 14 3
12 ''قبر''کا مطلب : 15 3
13 عذابِ قبر سے بچائو : 15 3
14 گمراہی سے بچائو : 15 3
15 وفیات 16 1
16 ''جمہوریت'' اپنے آئینہ میں اور اِسلامی نظامِ حکومت کا مختصر خاکہ 17 1
17 جمہوریت پر ایک نظر : 18 16
18 کوئی بھی مذہب جمہوریت کو پسند نہیں کرتا : 18 16
19 فریب نظر اور طلسم : 19 16
20 وضع قانون : 22 16
21 دستور ِ اَساسی : 24 16
22 مجلس ِآئین ساز کے بجائے عدالت ِعالیہ : 24 16
23 اِسلامی نظامِ حکومت کا مقصد : 25 16
24 تشکیلِ حکومت اور سربراہ ِ مملکت : 25 16
25 نبی کا دیا ہوا نعرہ : 26 16
26 سائنسی اور ترقیاتی اُمور کے لیے سرمایہ کی فراہمی : 26 16
27 کار خانے اور فیکٹریاں : 27 16
28 خسارہ پورا کرنے والا آمدنی کاایک مَد : 27 16
29 سورۂ محمد کی آخری آیت کا مفہوم یہ ہے : 27 16
30 سورۂ بقرہ میں جنگ وقتال کے متعلق ہدایات دینے کے بعد اِرشاد ہے : 28 16
31 خسارہ بڑھانے والا آمدنی کا ایک مَد : 28 16
32 وہ قرض جس کا بار عوام پر نہ پڑے : 28 16
33 اِسلامی قرض کا مادّی اور رُوحانی فائدہ : 29 16
34 قرض کی شرح : 30 16
35 عالمی سیاست اور مسلمان : 31 16
36 اِسلام کیا ہے ؟ 32 1
37 گیارہواں سبق : دین کی خدمت ودعوت 32 36
38 ایک حدیث شریف میں ہے حضور ۖ نے بڑی تاکید کے ساتھ اور قسم کھا کر فرمایا : 37 36
39 ( چار بیماریوں سے حفاظت ) 38 36
40 قصص القرآن للاطفال 39 1
41 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 39 40
42 ( حضرت سلیمان علیہ السلام اور ملکۂ سبا بلقیس کا قصہ ) 39 40
43 حضرت سلیمان علیہ السلام نے اُس کی بات سن لی اور مسکراتے ہوئے دُعا کی : 40 40
44 ''اُسے (مال وزر سلطنت وسطوت اور حسن و جمال) سب کچھ عطا کیا گیا ہے۔'' 41 40
45 ماہِ رجب کے فضائل واَحکام 48 1
46 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 48 45
47 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 49 45
48 ماہِ رجب میں روزے : 50 45
49 ٢٢ رجب کے کونڈے : 50 45
50 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 51 45
51 ٢٧رجب اور شب ِمعراج : 55 45
52 ٢٧ رجب کے منکرات اور رسمیں : 55 45
53 عالم اِسلام کا ایک بڑا اَلمیہ 60 1
54 غیر مسلم آقاؤں کے حکم پر اِسلام کی بیخ کنی 60 53
55 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter