ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢٧فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جناب توحید عالم صاحب صدیقی کے بھتیجے مظہر اِسلام صدیقی کی حفظ ِ قرآن کی پُر وقار تقریب تکمیل میں شرکت کی غرض سے سمن آباد تشریف لے گئے جہاں آپ نے دُنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم کی اہمیت اور اِفادیت پر مفصل بیان فرمایا۔ ١٤مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جمعیة علماء اِسلام لاہور کے زیر اہتمام اِقامت و اِشاعت ِ دین کی جدوجہد کی دعوت اور کارکنانِ جمعیة کی ذہنی آبیاری کے لیے ہونے والی اِفتتاحی '' ماہانہ تربیتی نشست ''میں شرکت کی غرض سے جامع مسجد فاروقِ اعظم بیرون مستی گیٹ تشریف لے گئے جہاں آپ نے موجود سامعین سے جامع خطاب فرمایا۔ ٢٣جمادی الاوّل ١٤٣٦ھ/١٥مارچ ٢٠١٥ء بروز اِتوار بعد ظہر جامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اِجلاس منعقد ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اور مالیاتی اُمورپر مشاورت ہوئی ، تعلیمی و مالیاتی اُمور پر اِطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے اَرکانِ شورٰی نے اہلِ خیر حضرات سے تعمیراتی اُمور پر خصوصی توجہ دینے کی پُر زور اپیل کی تاکہ دارُالاقامہ اور رہائشگاہوں کی تعمیر سے تعلیمی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے، دُعائے خیر پر اِجلاس ختم ہوا،والحمد للہ۔ ٢٢مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب،حضرت مولانا محب النبی صاحب کی دعوت پر تحفظ ِمدارس و مساجد کنونشن میں شرکت کے لیے دارُالعلوم مدنیہ رسول پارک تشریف لے گئے۔