Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015

اكستان

55 - 65
٢٧ رجب کے منکرات اور رسمیں  : 
آج کل رجب کی ٢٧ تاریخ میںبے شمار ایسی چیزیں ہونے لگی ہیں جن کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ بہت سی چیزیں شرعًاگناہ ہیں۔ پنجاب میں شب ِمعراج شریف ستائیسویں رجب کو منائی جاتی ہے ،دِن کو حلوہ لچی پکایا جاتا ہے، رنگین کاغذوں کی جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں ، رات کو آتش بازی چلائی جاتی ہے اور مٹی کی چھوٹی چھوٹی رکابیوں پر رنگین کاغذ منڈھے جاتے ہیں جن میں چراغ رکھ کر رات کو دَرودِیوار پر چراغاں کیا جاتا ہے ۔ پنجابی میں اِس رسم کو ''کول جلانا ''کہتے ہیں۔ جو شخص اِن رسموں کی مخالفت کرے اُسے'' وہابی'' کالقب دیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عمومًاا ئمہ مساجد جاہلوں کی اِس گالی سے ڈر کر اُن کی مخالفت نہیں کرتے حالانکہ پہلی رسم کو عبادت سمجھنا بالکل فضول ہے دُوسری ، تیسری اور چوتھی میں تبذیر اور اِسراف پایا جاتا ہے جو شرعًا حرام ہے۔ (خطباتِ حضرت لاہوری  )
 اوراِس قسم کی چیزیں زیادہ تر اِس بنیاد پر اَنجام دی جارہی ہیں کہ ٢٧رجب کے بارے میں مشہور ہو گیا ہے کہ یہ آپ  ۖ  کی معراج کی تاریخ ہے اور عوام میں رجب کے مہینے کی ستائیسویں رات ہی کو قطعی اور حتمی طورپر شب ِمعراج سمجھا جاتا ہے ۔
٢٧رجب  اور  شب ِمعراج  : 
حالانکہ شب ِمعراج کی تاریخوں ، مہینوں بلکہ سالوں میں بھی اِختلاف پایا جاتا ہے، شب ِمعراج کے مہینے کے بارے میں مختلف قول پائے جاتے ہیں : (١) بعض کے نزدیک شب ِمعراج ربیع الاوّل کے مہینے میں ہوئی (٢) بعض کے نزدیک ربیع الآخر کے مہینے میں ہوئی (٣) بعض کے نزدیک رجب کے مہینے میں ہوئی (٤)بعض کے نزدیک رمضان کے مہینے میں ہوئی (٥) بعض کے نزدیک شوال کے مہینے میں ہوئی ۔
مفتی ٔاَعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ اپنی معرکة الآراء تفسیر ''معارف القرآن'' میں تحریر فرماتے ہیں  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 علم کا کمال ،قدرت کا کمال : 8 3
5 کسی بھی نبی کی بے اَدبی کفر ہے : 10 3
6 ''تقدیرات'' دائرہ عقل سے باہر ہیں حل نہیں ہو سکتیں بس اِیمان لانا کافی ہے : 11 3
7 تمام اَنبیاء ِ سابقین نے بھی ایسا ہی بتلایا : 12 3
8 اپنی حالت جانچنے کا طریقہ : 13 3
9 عالمِ برزخ، مثال سے وضاحت : 14 3
10 جسمانی رابطہ : 14 3
11 لافانی تعلق ،مثال سے وضاحت : 14 3
12 ''قبر''کا مطلب : 15 3
13 عذابِ قبر سے بچائو : 15 3
14 گمراہی سے بچائو : 15 3
15 وفیات 16 1
16 ''جمہوریت'' اپنے آئینہ میں اور اِسلامی نظامِ حکومت کا مختصر خاکہ 17 1
17 جمہوریت پر ایک نظر : 18 16
18 کوئی بھی مذہب جمہوریت کو پسند نہیں کرتا : 18 16
19 فریب نظر اور طلسم : 19 16
20 وضع قانون : 22 16
21 دستور ِ اَساسی : 24 16
22 مجلس ِآئین ساز کے بجائے عدالت ِعالیہ : 24 16
23 اِسلامی نظامِ حکومت کا مقصد : 25 16
24 تشکیلِ حکومت اور سربراہ ِ مملکت : 25 16
25 نبی کا دیا ہوا نعرہ : 26 16
26 سائنسی اور ترقیاتی اُمور کے لیے سرمایہ کی فراہمی : 26 16
27 کار خانے اور فیکٹریاں : 27 16
28 خسارہ پورا کرنے والا آمدنی کاایک مَد : 27 16
29 سورۂ محمد کی آخری آیت کا مفہوم یہ ہے : 27 16
30 سورۂ بقرہ میں جنگ وقتال کے متعلق ہدایات دینے کے بعد اِرشاد ہے : 28 16
31 خسارہ بڑھانے والا آمدنی کا ایک مَد : 28 16
32 وہ قرض جس کا بار عوام پر نہ پڑے : 28 16
33 اِسلامی قرض کا مادّی اور رُوحانی فائدہ : 29 16
34 قرض کی شرح : 30 16
35 عالمی سیاست اور مسلمان : 31 16
36 اِسلام کیا ہے ؟ 32 1
37 گیارہواں سبق : دین کی خدمت ودعوت 32 36
38 ایک حدیث شریف میں ہے حضور ۖ نے بڑی تاکید کے ساتھ اور قسم کھا کر فرمایا : 37 36
39 ( چار بیماریوں سے حفاظت ) 38 36
40 قصص القرآن للاطفال 39 1
41 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 39 40
42 ( حضرت سلیمان علیہ السلام اور ملکۂ سبا بلقیس کا قصہ ) 39 40
43 حضرت سلیمان علیہ السلام نے اُس کی بات سن لی اور مسکراتے ہوئے دُعا کی : 40 40
44 ''اُسے (مال وزر سلطنت وسطوت اور حسن و جمال) سب کچھ عطا کیا گیا ہے۔'' 41 40
45 ماہِ رجب کے فضائل واَحکام 48 1
46 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 48 45
47 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 49 45
48 ماہِ رجب میں روزے : 50 45
49 ٢٢ رجب کے کونڈے : 50 45
50 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 51 45
51 ٢٧رجب اور شب ِمعراج : 55 45
52 ٢٧ رجب کے منکرات اور رسمیں : 55 45
53 عالم اِسلام کا ایک بڑا اَلمیہ 60 1
54 غیر مسلم آقاؤں کے حکم پر اِسلام کی بیخ کنی 60 53
55 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter