ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
وہ روزانہ صبح کو کوئی پڑھتا رہے ایک دفعہ ،تو دجال سے محفوظ رہے گا اور جب دجال سے محفوظ رہے گا تو باقی فتنے تو سارے اُس سے کم درجے کے ہیں پھر سارے فتنوں سے محفوظ رہے گا تو عذابِ قبر کے لحاظ سے یہ سورت اور ہدایت پر قائم رہنے کے لحاظ سے اِن آیتوں کا معمول بنالینا فجر کے بعد، چلتے چلتے چند قدم چلے گا وہ دس آیتیں پوری ہوجاتی ہیں توایک منٹ لگتا ہوگا زیادہ سے زیادہ شروع کی دس آیتیں پڑھنے میں ۔تو رسول اللہ ۖ نے اُس عالَم میں جو پیش آنے والی چیزیں ہیں کچھ وہ بتائیں پھر اُن کے ساتھ ساتھ معاون چیزیں بتلادیں کہ یہ اُس میں مدد گار ہوں گی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِسلام پر اِستقامت دے اور آخرت میں رسو ل اللہ ۖ کے ساتھ محشور فرمائے ، آمین ۔ اِختتا می دُعا ................ وفیات ٨مارچ کو جناب حافظ فرید اَحمد صاحب کی خوش دامن صاحبہ طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئیں۔ ٢٢ مارچ کو بڑے حضرت رحمة اللہ علیہ کے قریبی عزیز بھائی آفتاب صاحب عثمانی مرحوم کی صاحبزادی صاحبہ مختصر علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئیں۔ مرحومہ بہت نیک اور وضع دار خاتون تھیں ٢٤ مارچ کو جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل و خادم شعبہ برقیات مولانا محمد شاہد صاحب کی دادی صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ ٤مارچ کو جامعہ مدنیہ جدید کے خادم منظر عباس کشمیری کے پھوپھا وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہل اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔