ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! جامعہ مدنیہ جدید کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب مدظلہم کی زیر نگرا نی جامعہ جدید کے فاضل مولانا منیر صاحب چار پانچ سال سے درجہ اِعدادیہ (پرائمری ) اور متوسطہ (مڈل) کے بچوں کو ڈرائنگ سکھاتے ہیں، ہمارے یہاں یہ کلاس ہفتہ میں صرف ایک دِن بروز جمعرات ہوتی ہے مختلف کلاسوں کے بچوں کا یہ دورانیہ تین گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے،معلم طلباء کو دیا ہوا ہفتہ بھر کا کام دیکھتے ہیں کچھ مشقیں اپنی موجودگی میں کراتے ہیں، اسکولوں کے نظام میں بچہ اِس درجہ میں سات آٹھ سال کی تعلیم کے بعد پہنچ پاتا ہے جبکہ ہمارے مدارس میں پہلے یا دُوسرے سال ہی میں یہ تعلیم حاصل کر چکا ہوتا ہے۔ کوئی تین ہفتے پہلے کی بات ہے کہ مولانا منیر صاحب میرے پاس آئے اور طلباء کی ڈرائنگ