Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

91 - 457
ولا فی الجلود عددا]٩٥٤[ (٣) ولا فی الحطب حزما ولا فی الرطبة جرزا ]٩٥٥[(٤) 

ہوتا ہے۔اور نزاع کا خطرہ رہتا ہے۔اس لئے جانور ،اس کے اعضاء اور اس کی کھال میں بیع سلم جائز نہیں (٢)حدیث میں اس کا ثبوت ہے۔عن سمرة ان النبی ۖ نھی عن بیع الحیوان بالحیوان نسیئة (الف) (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کراہیة بیع الحیوان بالحیوان نسیئة ص ٢٣٣ نمبر ١٢٣٧ ابو داؤد شریف ، باب الحیوان بالحیوان نسیئة ص ١٢١ نمبر ٣٣٥٦)اس حدیث میں حیوان کو ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ اور بیع سلم ادھار ہوتی ہے اس لئے بیع سلم حیوان میں جائز نہیں ہے۔چونکہ اس کے اعضاء اور اس کی کھال بھی حیوان کے اجزاء ہیں اس لئے ان میں بھی بیع سلم جائز نہیں ہے۔  
اصول  جن چیزوں کو صفات کے ذریعہ متعین نہیں کر سکتے ان کی بیع سلم جائز نہیں ہے۔  
فائدہ   امام شافعی کے نزدیک جانور کی بیع سلم جائز ہے۔  
وجہ  (١) وہ فرماتے ہیں کہ جانور کی تمام صفات اور عمر وغیرہ متعین کر دی جائیں تو کافی حد تک متعین ہو جاتا ہے۔اس لئے جانور ،اس کے اعضاء اور کھال کی بیع سلم جائز ہے (٢) حدیث میں اس کا ثبوت ہے۔ عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ امرہ ان یجھز جیشا فنفدت الابل فامرہ ان یأخذ فی قلاص الصدقة فکان یأخذ البعیربالبعیرین الی ابل الصدقة (ب) (ابو داؤد شریف، باب فی الرخصة فی ذلک (ای فی بیع الحیوان بالحیوان نسیئة) ص ١٢١ ،نمبر ٣٣٥٧ ابو داؤد ،باب فی حسن القضاء ص ١١٩ نمبر ٣٣٤٦) اس حدیث میں آپۖ نے ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ دیکر ادھار خریدا ہے جو بیع سلم کی شکل ہے اس لئے امام شافعی کے نزدیک حیوان میں بیع سلم جائز ہے  لغت  اطراف  :  طرف کی جمع ہے اعضائ۔  جلود  :  جلد کی جمع ہے کھال۔  عددا  :  گن کر۔
]٩٥٤[(٣)اور نہیں جائز ہے بیع سلم لکڑی کی گٹھر کے اعتبار سے اور نہ سبزیوں میں گڈیوں کے اعتبار سے۔  
تشریح  ایندھن کی لکڑیوں کا گٹھر بناتے ہیں اور بیچتے ہیں،بعض گٹھر میں زیادہ لکڑی ہوتی ہے اور بعض میں کم۔بالکل ایک طرح کا گٹھر نہیں بن پاتا اس لئے اس کی بیع سلم جائز نہیں۔اسی طرح سبزیاں اور ساگ کا گڈا بناتے ہیں اس میں بھی سبزی کسی میں کم آتی ہے کسی میں زیادہ اس لئے اس کی بھی بیع سلم جائز نہیں ہے۔  
نوٹ  اگر مشین سے ایک طرح کی لکڑی کاٹی جائے اور اس کی بیع سلم کرے تو جائز ہے۔  کیونکہ صفات کی تعیین ہو گئی ۔اصول اور دلائل اوپر گزر گئے۔حدیث میں تھا کہ کیل معلوم ، وزن معلوم (بخاری شریف نمبر ٢٢٤٠) اور یہاں مقدار معلوم نہیں ہے کتنا ہے اس لئے جائز نہیں ہے۔  
لغت  الحطب  :  ایندھن کی لکڑی۔  حزما  :  گٹھر۔  الرطبة  :  سبزی۔  حرز  :  جمع ہے حرزة کی گڈی۔
]٩٥٥[(٤)اور نہیں جائز ہے سلم یہاں تک کہ مسلم فیہ موجود ہو عقد کے وقت سے دینے کے وقت تک۔  

حاشیہ  :  (الف) آپۖ نے روکا حیوان کو حیوان کی بیع سے ادھار(ب) آپۖ نے حکم دیا کہ لشکر تیار کرے۔پس اونٹ ختم ہو گئے تو آپۖ نے حکم دیا کہ صدقہ کے جوان اونٹ لے لیں تو ایک اونٹ کو دو اونٹ کے بدلے لئے صدقہ کے اونٹ آنے تک۔

Flag Counter