Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

51 - 457
]٨٨٥[(٤)ولا یجوز بیع الحمل فی البطن ولا النتاج ]٨٨٦[(٥) ولا الصوف علی ظھر الغنم ]٨٨٧[(٦) ولا بیع اللبن فی الضرع۔

اصول  جو مبیع قبضہ میں نہ ہو اس کی بیع فاسد ہے۔  
لغت  السمک  :  مچھلی۔  یصطاد  :  شکار کرے۔ 
]٨٨٥[(٤) اور نہیں جائز ہے حمل کی بیع پیٹ میں اور نہ حمل کے حمل کی بیع۔  
تشریح  ابھی حمل پیٹ میں ہو اور اس کی بیع کرے تو جائز نہیں ہے۔اسی طرح حمل میں جو بچہ ہے اس بچہ کے بچے کی بیع کرے تو جائز نہیں ہے۔  
وجہ  (١) یہ مبیع بالکل مجہول ہے۔پتہ ہی نہیں ہے کہ مبیع کیسی ہے۔اس لئے بیع جائز نہیں ہے،یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مبیع مجہول ہو تو اس کی بیع جائز نہیں ہے (٢) حدیث میں ہے کہ اہل عرب حمل کا جو بچہ ہے اس کے بچے کی بیع کرتے تھے اس لئے آپۖ نے منع فرمایا  عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ نھی عن بیع حبل الحبلة،وکان بیعا یتبایعہ اھل الجاھلیة کان الرجل یبتاع الجزور الی ان تنتج الناقة ثم تنتج التی فی بطنھا (الف) (بخاری شریف ، باب بیع الغرور و حبل الحبلةص ٢٨٧ نمبر ٢١٤٣ مسلم شریف ، باب تحریم بیع حبل الحبلة ج ثانی ص ٢ نمبر ١٥١٤) اس حدیث میں حمل اور حمل کے بچے کو بیچنا ناجائز قرار دیا ہے۔  
اصول  مجہول مبیع کی بیع فاسد ہے۔  
لغت  النتاج  :  حمل کا جو بچہ ہو اس کو النتاج کہتے ہیں۔
]٨٨٦[(٥) اور نہیں جائز ہے اون کا بیچنا بکری کی پیٹھ پر۔  
تشریح  بکری یا بھیڑ کی پیٹھ پر اون موجود ہے ابھی کاٹا نہیں،اسی حال میں اس کو بیچنا جائز نہیں ہے۔  
وجہ  کتنا کاٹے گا اور کتنا نہیں کاٹے گا اس کا اندازہ نہیں ہے۔کمی بیشی ہو سکتی ہے اس لئے جائز نہیں ہے۔یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مبیع کے حدود متعین نہ ہوں تو بیچنا جائز نہیں ہے (٢) حدیث میں اس کی ممانعت موجود ہے  عن ابن عباس قال نھی رسول اللہ ۖ ان تباع الثمرة حتی یبدو صلاحھا او یباع صوف علی ظھر او سمن فی لبن او لبن فی ضرع (ب)(سنن للبیھقی ، باب ماجاء فی النہی عن بیع الصوف علی ظھر الغنم واللبن فی ضروع الغنم والسمن فی اللبن ج خامس ص ٥٥٥،نمبر١٠٨٥٧  دار قطنی ، کتاب البیوع ج ثالث ص ١١ نمبر ٢٨١١) اس حدیث میں اون کو بکری کی پیٹھ پر بیچنے سے منع فرمایا ہے۔
]٨٨٧[(٦)اور نہیں جائز ہے دودھ کی بیع تھن میں۔   

حاشیہ  :  (الف)آپۖ نے حمل کے بچے کی بیع سے روکا ،جاہلیت کے لوگ ایسی بیع کیا کرتے تھے ۔لوگ اس طرح بیع کرتے تھے کہ اس اونٹنی کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ جب بچہ جنے اس کی بیع کرتا ہوں(ب) آپۖ نے روکا کہ پھل کو اس کے کار آمد ہونے سے پہلے بیچے یا اون کو پیٹھ پر بیچے یا گھی کو دودھ میں بیچے یا دودھ کو تھن مین بیچے۔

Flag Counter