Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

454 - 457
المزراعة علی العامل فسدت۔

وجہ  کھیتی پکنے کے بعد مزارعت ختم ہو گئی۔اب جو کام ہیں وہ عامل کے ذمے نہیں ہے۔اس لئے عامل پر شرط لگانے سے مزارعت فاسد ہو جائے گی۔اس لئے کہ صفقة فی صفقة ہو جائے گا۔یعنی مزاعت کے ساتھ اجرت کا معاملہ بھی داخل کرنا ہوا۔اس لئے مزارعت فاسد ہو جائے گی۔
فائدہ  امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ اگر عرف میں ہو کہ کھیتی پکنے کے بعد فلاں فلاں کام عامل کے ذمے ہوتے ہوں اور ان کو کرنے کی شرط عامل پر لگائی تو اس سے مزارعت فاسد نہیں ہوگی۔جیسے کہ جوتا گانٹھنے کی شرط چمڑے والے پر لگائی تو عرف کی بنا پر جائز ہے۔ اسی طرح یہاں بھی مزارعت جائز ہو جائے گی۔  
اصول  ان کے یہاں یہ ہے کہ عرف میں جو جو کام کرتے ہیں ان کا اعتبار کیا جائے گا۔اور ان کی ذمہ داری عامل پر ہوگی۔  
لغت  الحصاد  :  کھیتی کاٹنا،  الدیاس  :  گاہنا،  الرفاع  :  غلہ اکٹھا کرنا اور کھلیان پر لانا،  التذریة  :  ہوا میں اڑا کر غلہ صاف کرنا۔

Flag Counter