Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

453 - 457
المزارعة والزرع لم یدرک کان علی المزارع اجر مثل نصیبہ  من الارض الی ان یستحصدہ]١٧١٧[(١٩) والنفقة علی الزرع علیھما علی مقدار حقوقھما ]١٧١٨[ (٢٠) واجرة الحصاد والدیاس والرفاع والتذریة علیھما بالحصص فان شرطا ہ فی 

کٹنے تک ۔
 تشریح  مثلا تین ماہ کے لئے کھیت زراعت پر لیا تھا۔اس میں چاول بویا لیکن تین ماہ میں چاول پکا نہیں ۔ابھی اس کے پکنے میں ایک ماہ باقی ہے۔ اس لئے تین ماہ پورے ہو نے پر مزارعت کی مدت ختم ہو گئی اور عقد گویا ختم ہو گیا ۔لیکن کچی کھیتی کاٹنے میں دونوں کا نقصان ہے اس لئے چاول ابھی ایک ماہ تک کھیت میں رکھا جائے گا۔اور بٹائی والے کا جتنا حصہ ہے اس کے حصے کے مطابق ایک ماہ کی اجرت مثل اس پر لازم ہوگی۔ مثلا مزارعت آدھے آدھے پر طے ہوئی تھی تو بٹائی والے پر ایک ماہ کی اجرت مثل کی آدھی لازم ہوگی۔  
وجہ  اس صورت میں زمین والے کا بھی فائدہ ہے کہ ایک ماہ زمین زیادہ استعمال کی تو ایک ماہ کی اجرت مل گئی اور بٹائی والے کا بھی فائدہ ہے کہ اس کو آدھا غلہ مل گیا (٢) کھیتی کٹنے کی مدت تقریبا معلوم ہے کہ زمانہ قریب میں یعنی ایک دو ماہ میں کھیتی کٹ جائے گی اس لئے اس کو مزید مہلت دی جائے گی اور اس صورت میں صفقة فی صفقة کے قاعدے سے اجرت فاسد نہیں کریںگے۔  
لغت  لم یدرک  :  کھیتی نہیں پکی،  درک  :  پانا،  یستصحد  :  حصد سے مشق ہے ،کھیتی کٹنا۔
]١٧١٧[(١٩)اور کھیتی پر خرچ دونوں پر ہوگاان دونوں کے حقوق کی مقدار۔  
تشریح  مزارعت کی مدت ختم ہو گئی اس لئے عقد ختم ہو گیا اس لئے بٹائی والے پرکام کرنا لازم نہیں رہا اب جو کچھ خرچ ہوگا وہ زمین والے اور بٹائی والے دونوں پر ہوگا۔اب اگر دونوں کا آدھا آدھا تھا تو دونوں پر آدھا آدھا خرچ لازم ہوگا۔اور اگر تہائی اور دو تہائی حصہ تھا تو جس کا تہائی تھا اس پر ایک تہائی خرچ لازم ہوگا اور جس کا دو تہائی حصہ تھا اس پر دو تہائی خرچ لازم ہوگا۔
]١٧١٨[(٢٠) اور اگر کھیتی کاٹنے اور گاہنے اور اکھاڑنے اور غلہ صا ف کرنے کی اجرت دونوں پر ہے حصے کے مطابق۔پس اگر شرط لگائی مزارعت میں کام کرنے والے پر تو مزارعت فاسد ہو جائے گی۔  
تشریح  اصل قاعدہ یہ ہے کہ کھیتی پکنے تک تو مزارعت برقرار ہے۔ اس لئے عامل پر اور بٹائی والے پر کام کرنا لازم ہوگا ۔اور کھیتی پک جانے کے بعد مزارعت ختم ہو جائے گی۔اس لئے اب دونوں کے حصے ہیں ۔اس لئے اپنے اپنے حصے کے مطابق دونوں پر اجرت لازم ہوگی۔مثلا کھیتی کاٹنا، کاشتکاری کو گاہنا ،کاشتکاری کو اکھٹا کرنا ،غلہ صاف کرنا یہ سب کام کھیتی پکنے کے بعد ہوںگے۔اس لئے دونوں کو یہ کام کرنا چاہئے یا دونوں کو اجرت ادا کرنا چاہئے۔اس لئے کہ دونوں کے حصے ہیں ۔
 اصول  اس مسئلے کا تعلق اس پر ہے کہ کھیتی پکنے کے بعد عقد مزارعت ختم ہو جاتا ہے۔اس لئے باقی کاموں کی ذمہ داری دونوں پر ہے۔ اور اگر ان کام کرنے کی شرط عامل پر لگائی تو مزارعت فاسد ہو جائے گی۔  

Flag Counter