Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

440 - 457
للغرماء الا ان یفدیہ المولی ویقسم ثمنہ بینھم بالحصص]١٦٨٣[(١١) فان فضل من دیونہ شیء طولب بہ بعد الحریة]١٦٨٤[(١٢) وان حجر علیہ لم یصر محجورا علیہ حتی یظھر الحجر بین اھل السوق]١٦٨٥[(١٣) فان مات المولی او جن او لحق بدار 

تشریح  تجارت کی وجہ سے جو کچھ قرض آیا یہ ماذون غلام کی گردن پر ہوگا۔جس کی وجہ سے پہلے غلام کے پاس جو کمایا ہوا مال ہے اس سے قرض ادا کیا جائے گا۔اس سے بھی پورا نہ ہو تو غلام کو بیچ دیا جائے گا اور اس کی قیمت سے قرض والوں کا قرض ادا کیا جائے گا۔اور وہ بھی قرض والوں کے حصے کے مطابق یعنی مثلا چار آدمیوں کے پانچ پانچ سو درہم قرض ہیں ۔اور قیمت میں ایک ہزار درہم آئے تو ہر ایک کو اس کے قرض کے آدھے حصے ملیں گے یعنی ہر ایک کو ڈھائی ڈھائی سو دیئے جائیںگے۔ ایک ہی قرض خواہ کو سب نہیں دے دیا جائے گا۔اسی کو  ' بالحصص'  کہتے ہیں۔تاکہ قرض والوں کا نقصان نہ ہو۔ہاں مولی اپنی جیب سے قرض ادا کردے تو اب غلام نہیں بیچا جائے گا۔کیونکہ قرض والوں کو قرض مل گیا ۔عن ابراھیم قال یباع العبد فی دین وان کان اکثر من قیمتہ(مصنف عبد الرزاق، باب ھل یباع العبد فی دینہ؟ ،ج ثامن ، ص ٢٨٥،نمبر ١٥٢٣٧) اس اثر میں ہے کہ غلام کو دین میں بیچا جائے گا۔
 فائدہ  امام شافعی اور امام زفرماتے ہیں کہ قرض میںغلام نہیں بیچا جائے گا۔  
وجہ  کیونکہ اس سے مولی کا فائدہ کے بجائے نقصان ہوگا۔
]١٦٨٣[(١١)پس اگر اس کے قرض میں سے کچھ بچ جائے تو اس کا مطالبہ کیا جائے گاآزادگی کے بعد۔  
تشریح  قرض اتنا تھا کہ غلام کو بیچنے کے بعد جو قیمت آئی اس سے بھی قرض ادا نہیں ہوا بلکہ کچھ قرض باقی رہ گیا تو یہ قرض مولی سے وصول نہیں کیا جائے گاکیونکہ اس نے نہیں لیا ہے۔ اور اس کا غلام تو ایک مرتبہ بک چکا ہے ۔اور قرض والوں کا نقصان نہ ہو اس لئے یہی صورت باقی رہی کہ جب یہ ماذون غلام آزاد ہو اس وقت اس سے بقیہ قرض کا مطالبہ کیا جائے گا۔اور اس سے وصول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ حتی الامکان قرض دینے والے کو نقصان نہ ہو۔
]١٦٨٤[(١٢)اگر اس پر حجر کیا تو اس پر حجر نہیں ہوگا یہاں تک کہ حجر ظاہر ہوجائے بازار والوں کے درمیان۔   
تشریح  مولی نے غلام ماذون کو تجارت کرنے سے روک دیا اور حجر کردیا تو بازار کے اکثر لوگوں کو اس کا علم ہو تب حجر ہوگا۔اگر ایک دو آدمی کو حجر کا علم ہوا تو ابھی حجر نہیں ہوگا۔ اس درمیان غلام نے تجارت کر لی تو نافذ ہو جائے گی ۔
 وجہ  اگر اکثر لوگوں کو علم نہ ہوتو ممکن ہے کہ یہ سمجھ کر کہ ابھی اس پر حجر نہیں ہوا ہے اس سے خرید و فروخت کر لے اور ان کو نقصان ہو جائے۔ اس لئے اکثر لوگوں کو علم ہونا ضروری ہے۔  
لغت  حجر  :  غلام کو تجارت کرنے سے منع کرنا۔ 
]١٦٨٥[(١٣) اگر مولی مر گیا یا اس پر جنون طاری ہو گیا یا مرتد ہو کر دار الحرب چلا گیا تو ماذون محجور ہو جائے گا۔  

Flag Counter