Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

439 - 457
 ]١٦٧٨[(٦)ولیس لہ ان یتزوج ولا ان یزوج ممالیکہ]١٦٧٩[(٧) ولا یکاتب ولا یعتق علی مال]١٦٨٠[(٨) ولا یھب بعوض ولا بغیر عوض]١٦٨١[(٩) الا ان یھدی الیسیر من الطعام او یضیف من یطعمہ ]١٦٨٢[(١٠)ودیونہ متعلقة برقبتہ یباع فیھا 

وجہ  یہ سب تجارت کے لوازمات ہیں ۔اس لئے تجارت کی اجازت کی وجہ سے ان چیزوں کی اجازت ہو جائے گی۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ایک چیز کی اجازت سے اس کے لوازم کی اجازت ہو جائے گی۔
]١٦٧٨[(٦) ماذون کے لئے جائز نہیں ہے کہ شادی کرے اور نہ یہ کہ اپنے مملوک کی شادی کرائے۔  
وجہ  غلام کی شادی کرنے سے نقصان ہے۔کیونکہ نان نفقہ ادا کرنا ہوگا۔نیز یہ تجارت میں سے نہیں ہے اس لئے خود کی شادی نہیں کر سکتا۔اور یہی نقصان مملوک کی شادی کرانے میں ہے۔اس لئے اپنے مملوک غلام باندی کی بھی شادی نہیں کرا سکتا۔نیز یہ تجارت کے لوازمات یا معاون نہیں ہے اس لئے بھی نہیں کروا سکتا۔
فائدہ  امام ابو یوسف  فرماتے ہیں باندی کی شادی کرانے سے بچہ ہوگا جو باندی اور غلام ہوںگے اور باندی کا بھی مہر آئے گا جو فائدے کی چیز ہے اس لئے ماذون غلام اپنی باندی کی شادی کرا سکتا ہے۔
]١٦٧٩[(٧)اور نہ مکاتب بنائے اور نہ مال پر آزاد کرے۔  
تشریح  ماذون غلام اپنے غلام کو مکاتب نہیں بنا سکتا اور نہ مال کے بدلے آزاد کر سکتا ہے۔  
وجہ  اگر چہ اس صورت میں مال آئے گا لیکن چونکہ مکاتب بنانا اور مال کے بدلے آزاد کرنا تجارت کے لوازم یا معاون میں سے نہیں ہیں۔اس لئے ماذون غلام یہ نہیں کر سکتا۔
]١٦٨٠[(٨)اور نہ ہبہ کرے عوض سے اور نہ بغیر عوض کے۔  
وجہ  بغیر عوض کے ہبہ کرنا مولی کو سراسر نقصان دینا ہے اس لئے بغیر عوض کے ماذون ہبہ نہیں کر سکتا۔اور عوض کے بدلے کرے تو اس میں ابتداء ً مفت ہے اور انتہاء ً بدلہ ہے اس لئے یہ بھی نہیں کر سکتا ۔نیز ہبہ کرنا لوازم تجارت میں سے نہیں ہے اس لئے نہیں کر سکتا۔
]١٦٨١[(٩)مگر یہ کہ تھوڑا سا کھانا ہدیہ کرے یا اس کی مہمانداری کرے جس نے اس کو کھالایا ہے۔  
تشریح  ماذون کو جو روزانہ کا کھانا ملتا ہے اس میں سے کسی کی مہمانداری کرنا چاہے یا تحفہ دینا چاہے جو عام معاشرے میں دیتے ہیں تو دے سکتا ہے۔کیونکہ اس سے تجارت بڑھے گی اور گاہک آئیںگے یا جو آدمی اس کو کبھی کبھار کھانا کھلاتا ہے اس کی مہمانداری کردی تو یہ جائز ہے۔  
وجہ  یہ تھوڑی بہت چیز معاشرتی اجازت کے تحت ہے اس لئے اس کی اجازت ہوگی۔
]١٦٨٢[(١٠)اور اس کے قرض متعلق ہوںگے ماذون کی گردن کے ساتھ،وہ قرض خواہوں کے لئے بیچا جائے گامگر یہ کہ مولی اس کا بدلہ دے دے۔اور اس کی قیمت تقسیم کی جائے گی ان کے درمیان حصوں کے مطابق۔  


Flag Counter