لڑکے کا حصہ خنثی کا حصة
پہلے سے ٦ پہلے سے ٦
دوسرے سے ٨ دوسرے سے ٤
٧ = ٢ ÷ ١٤ ٥ = ٢ ÷ ١٠
تفصیل یہ ہے کہ اس حساب کو غور سے دیکھیں۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ لڑکے کے ساتھ پہلے نمبر میں خنثی کو لڑکا مانا اس لئے دونوں کو آدھا آدھا ملا۔اور اصل مسئلہ ٢ سے چلایااور دونوں کو ایک ایک دے دیا۔ اور مسئلہ نمبر دو میں لڑکے کے ساتھ خنثی کو لڑکی مانا اور لڑکے کو دو تہائی اور لڑکی کو ایک تہائی دیا اور اصل مسئلہ ٣ سے چلایا۔اب پہلا مسئلہ ٢سے چلا ہے اور دوسرا مسئلہ ٣ سے چلا ہے۔اس لئے دونوں میں موافقت نہیں ہے اس لئے ٢ کو ٣ میں ضرب دیا اور ٦ سے اصل مسئلہ چلایا ۔اب پہلے مسئلہ میں لڑکا اور خنثی کو تین تین مل گئے۔اور دوسرے مسئلے میں لڑکے کو ٦ میں سے ٤ اور خنثی کو لڑکی ماننے کی وجہ سے ٦ میں سے ٢ ملے۔ اس صورت میں خنثی کو پہلے مسئلے میں ٣ ملے اس کا آدھا کریں گے ڈیڑھ ہوگا اور پچھلے زمانے میں کسر سے حساب نہیں کرتے تھے اس لئے اس کو صحیح عدد پر لانے کے لئے اور پورے عدد پر لانے کے لئے اصل مسئلہ ٦ کو ٢ سے ضرب دیا اور اصل مسئلہ ١٢ سے چلایا۔اس صورت میں پہلے مسئلے میں لڑکے کو ١٢ میں سے ٦ ملے اور خنثی کو لڑکا ماننے کی وجہ سے ٦ ملے۔ اور دوسرے مسئلے میں لڑکے کو ١٢ میں سے دو تہائی یعنی ٨ ملے اور خنثی کو لڑکی ماننے کی وجہ سے ٤ ملے۔ اب لڑکے کے لئے پہلے مسئلے میں سے ملے ہوئے حصے ٦ اور دوسرے مسئلے میں ملے ہوئے حصے ٨ کو جمع کریں تو ١٤ حصے ہوئے اس کا آدھا کریںگے۔ اور ١٤ کو ٢ سے تقسیم کریں گے تو ٧ حصے نکلیںگے۔ جو لڑکے کو ملیںگے۔ اور خنثی کو پہلے مسئلے میں ٦ اور دوسرے مسئلے میں ٤ ملے ہیں۔ اس لئے دونوں کو جمع کریںگے تو ١٠ ہوںگے۔ اور ١٠ کا آدھا کریںگے اور ٢ سے تقسیم کریں گے تو٥ نکلیںگے۔ جو خنثی کے حصے ہوںگے۔ کیونکہ اس کو لڑکا کا آدھا اور لڑکی کا آدھا ہی ملتا ہے۔کلکیولیٹر سے کیا ہوا حساب اگلے صفحہ پر دیکھئے۔
(کلکیولیٹر کا حساب)
(١) 100 (٢) 100
لڑکا خنثی (لڑکا مان لیں) لڑکا خنثی (لڑکی مان لیں)
50 50 66.666 33.333
لڑکے کا حصہ خنثی کا حصہ
پہلے مسئلہ میں 50 پہلے مسئلہ میں 50
دوسرے مسئلہ میں 66.666 دوسرے مسئلہ میں 33.333
116.666 ÷ 2 = 58.33 83.33 ÷ 2 = 41.66