Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

422 - 457
تعالی المال بینھما علی سبعة اسھم للابن اربعة وللخنثی ثلثة]١٦٤٩[(١٣) وقال محمد المال بینھما علی اثنا عشر سھما للابن سبعة وللخنثی خمسة۔

لئے دو حصوں کا آدھا ایک حصہ ہوا تو گویا کہ خنثی کو چار حصوں میں سے تین حصے ملیں گے اور لڑکے کو چار حصے ملے اور دونوں کو ملا کر مجموعہ سات حصہ سے باپ کا مال تقسیم ہوگا۔ ان میں سے خنثی کو تین حصے ملیں گے اور لڑکے کو چار حصے لیں گے۔
آج کل تمام حساب کلکیولیٹر سے ہوتے ہیں اس لئے اس سے اوپر کا مسئلہ اس طرح ہوگا۔ کلکیولیٹر میں تمام حساب سو سو چلتے ہیں اور عشاریہ اور پوائنٹ سے حساب کرتے ہیں ۔اس لئے لڑکے کو پورے مال سے سو فی صد 100%ملیںگے۔اور خنثی کو لڑکے کے پورے حصے یعنی سو فیصد 100%میں آدھا یعنی  50% (پچاس فی صد) ملیںگے۔اور لڑکی کو آدھا ملتا ہے یعنی پورے مال کا 50%  (پچاس فیصد )ملتا ہے۔اس لئے اس کا بھی آدھا 25% (پچیس فیصد) ملیںگے۔ اب 50% اور  25% دونوں کو ملا کر 75% خنثی کو ملے۔اب لڑکے کے حصے 100%اور خنثی کے حصے75% دونوں کو ملائیں تو مجموعہ 175%ہوئے۔ان کو100 میں تقسیم کریںتو یہ نکلے گا %0.5714285 یہ ایک حصہ ہوا۔ اب اس کو 75 میں ضرب دیں جو خنثی کا حصہ ہے تو 42.857137 حصے نکلیںگے۔جو مثلا سو درہم باپ کی جائداد ہو تو ان میں سے خنثی کو 42درہم اور 85 پیسے ملیں گے۔ اور لڑکے کے حصے 100کو 0.5714285 میں ضرب دیں تو 57.14285 حصے نکلیںگے۔ یعنی خنثی کے ساتھ لڑکا ہو اور باپ کی جائداد سو درہم ہوں تو لڑکے کو ان میں سے 57 درہم اور 14 پیسے ملیں گے۔  
]١٦٤٩[(١٣) اور امام محمد نے فرمایامال ان دونوں کے درمیان بارہ حصوں پر ہوگا۔بیٹے کے لئے سات اور خنثی کے لئے پانچ حصے ہوںگے۔  تشریح  امام محمد کے نزدیک لڑکے اور خنثی کو ملا کر کس طرح حصے ملیں گے اس کا اعتبار ہوگا۔ اور اس کی صورت یہ ہوگی دونوں کو لڑکے مانیں تو دونوں کو آدھا آدھا ملے گا۔اور خنثی کو اس کا بھی آدھا ہوگا۔ اور ایک کو لڑکا مانیں اور خنثی کو لڑکی مانیں تو لڑکے کو دو تہائی اور خنثی کو ایک تہائی ملے گا۔اور اوپر گزر گیا کہ اس ایک تہائی کا بھی آدھا کرکے اس میں خنثی کو دیںگے۔جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پہلے کے آدھے کا آدھا اور دوسرے کے تہائی کا آدھا دونوں کو ملا کر جو مجموعہ ہوگا وہ خنثی کو ملے گا اور باقی لڑکے کو ملے گا۔صورت مسئلہ اگلے صفحہ پر دیکھئے۔

                              (صورت مسئلہ )
(١) 	٢  ٦  ١٢				(٢)	٣  ٦  ١٢  
	لڑکا	خنثی  (لڑکا مان لیں)  			لڑکا	خنثی  (لڑکی مان لیں)
	   ١	   ١				  ٢	   ١
	  ٣	  ٣				  ٤	   ٢
	   ٦	   ٦				   ٨	   ٤
 
Flag Counter