Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

403 - 457
علیہ وان کان وقت العاریة ورجع قبل الوقت ضمن المعیرُ للمستعیر ما نقص  البناء و الغرس بالقلع ]١٦٠١[(١٠) واجرة رد العاریة علی المستعیر]١٦٠٢[(١١) واجرة رد العین المستأجرة علی المؤجر۔

دینے والا عاریت پر لینے والے کا ذمہ دار ہوگاجتنا نقصان ہوا دیوار ٹوٹنے کا اور درخت اکھیڑنے کا۔  
تشریح  اگر عاریت پر دینے والے نے عاریت کے لئے کوئی وقت متعین نہیں کیا تھا تو اپنی زمین کسی بھی وقت واپس لینے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔اور کہہ سکتا ہے کہ اپنی عمارت توڑ لو اور اپنا درخت اکھیڑ لو اور بالکل خالی کرکے میری زمین واپس کرو۔اور چونکہ کوئی وقت متعین نہیں تھا اس لئے توڑنے اور درخت اکھیڑنے کے نقصان کا ضمان بھی زمین والے پر لازم نہیں ہوگا۔  
وجہ  کیونکہ کوئی وقت متعین نہیں تھا اس لئے زمین والے نے مکان بنانے والے یا درخت لگانے والے کو دھوکا نہیں دیا۔اس لئے زمین والے پر کوئی ضمان لازم نہیں ہوگا۔اور اگر وقت متعین تھا اور وقت متعینہ سے پہلے عمارت توڑنے اور درخت کاٹنے کے لئے کہا تو چونکہ دھوکا دیا اس لئے زمین والا عمارت ٹوٹنے کے نقصان کا ضمان دے گا اور درخت کٹنے کے نقصان کا ضمان ادا کرے گا۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اگر زمین والے نے دھوکا نہیں دیا ہے تو اس پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔اور اگر دھوکا دیا ہو تو اس پرضمان لازم ہوگا۔  
لغت  معیر  :  عاریت پر دینے والا،  قلع  اکھیڑنا،  وقت  :  وقت متعین کرنا۔ 
]١٦٠١[(١٠) عاریت کے لوٹانے کی اجرت عاریت لینے والے پر ہے۔  
وجہ  مستعیر نے اپنے فائدے کے لئے مفت عاریت کی چیز لایا تھا اب اس کو لوٹانا اور مالک کو سپرد کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہے اس لئے واپس لوٹانے میں اجرت لگتی ہو تو یہ اجرت عاریت پر لینے والے پر ہوگی۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جس کی ذمہ داری ہے اجرت اسی پر لازم ہوگی ۔
]١٦٠٢[(١١)اور اجرت پر لی ہوئی چیز کی اجرت اجرت پر دینے والے پر ہوگی۔  
وجہ  اجرت پر لینے والے پر اجرت کی چیز واپس کرنا لازم نہیں ہوتا بلکہ صرف تخلیہ کر دینا کافی ہے تاکہ مالک اس کو خود واپس لے جائے۔ کیونکہ اس نے مفت میں چیز استعمال کرنے نہیں دی ہے بلکہ اجرت پر دی ہے۔اس لئے واپس لے جانا بھی مالک ہی کے ذمہ ہے۔اس لئے مالک ہی پر واپس کرنے کی اجرت لازم ہوگی۔  
اصول  اوپر گزر گیا کہ جس کی ذمہ داری ہے اسی پر اجرت لازم ہوگی۔  
لغت  المؤجر  :  اجرت پر دینے والا۔  
نوٹ  شرط کر لے تو مستاجر پر بھی اس کی اجرت ہوگی۔

Flag Counter