Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

388 - 457
شاء امضی الضمان وان شاء اخذ العین ورد العوض]١٥٧٢[(٢٢) وولد المغصوبة ونماؤھا وثمرة البستان المغصوب امانة فی ید الغاصب ان ہلک فی یدہ فلا ضمان علیہ الا ان یتعدی فیھا او یطلبھا مالکھا فیمنعھا ایاہ]١٥٧٣[(٢٣) وما نقصت الجاریة بالولادة فھو فی ضمان الغاصب فان کان فی قیمة الولد وفاء بہ جبر النقصان بالولد 

اور چاہے تو مغصوب چیز کو لے لے اور عوض واپس کردے۔  
تشریح  مالک کے پاس بتائی ہوئی قیمت پر گواہ نہیں تھا اس لئے غاصب کے لئے قسم کے ساتھ اس کی بات پر قیمت کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔بعد میں ظاہر ہوا کہ مغصوب چیز کی قیمت اس سے زیادہ ہے تو اب مالک کو دو اختیارات ہیں ۔یاتو پچھلی قیمت کو بحال رکھے اور چیز کو غاصب کے پاس رہنے دے ،یا چونکہ مغصوب چیز مل گئی ہے اس لئے اس کو واپس لے لے اور قیمت غاصب کو واپس لوٹا دے ۔
 وجہ  چونکہ اس صورت میں مالک کے کہنے پر قیمت کا فیصلہ نہیں ہوا تھا اس لئے اس کو واپس لینے کا حق ہے۔  
لغت  امضی الضمان  :  ضمان کو بحال رکھے،  العین  :  اس سے مراد مغصوب چیز ہے۔
]١٥٧٢[(٢٢)مغصوبہ چیز کا بچہ اور اس کی بڑھوتری اور مغصوب باغ کا پھل غاصب کے ہاتھ میں امانت کے طور پر ہے۔اگر اسکے ہاتھ میں ہلاک ہو جائے تو اس پر ضمان نہیں ہے مگر یہ کہ اس میں تعدی کرے یا مالک اس کو طلب کرے پھر بھی اس کو نہ دے۔  
تشریح  اس عبارت میں دو باتیں ہیں ۔ایک تو یہ کہ مغصوب چیز کو غصب کیا تو وہ مغصوب ہے لیکن غاصب کے ہاتھ میں جو بڑھوتر ہوئی یا بچہ پیدا ہوا یا باغ غصب کیا پھر اس میں پھل آگیا تو یہ تمام بڑھوتری غاصب کے ہاتھ میں امانت کے طور پر ہیں۔  
وجہ  غصب کا مطلب ہے مالک کو بے دخل کرنا اور یہ معنی اصل چیز میں ہوگا ۔بڑھوتری پر تو مالک کا شروع میں دخل ہی نہیں ہے وہ تو غاصب کے ہاتھ میں پیدا ہوئی ہے ۔اس لئے بڑھتوری غاصب کے ہاتھ میں امانت ہوگی۔اور امانت کا قاعدہ یہ ہے کہ بغیر تعدی کے ہلاک ہو جائے تو اس پر ضمان نہیں ہے۔اور دوسری بات یہ ہے کہ مالک بڑھوتری کو غاصب سے مانگے اور غاصب دینے سے انکار کردے تو اب وہ بڑھوتری امانت کے طور پر نہیں رہی بلکہ انکار کرنے کی وجہ سے گویا کہ غصب کے طور پر ہو گئی ۔اس لئے اب بغیر تعدی کے بھی ہلاک ہو گی تو غاصب کو ضمان دینا ہوگا۔
 اصول  بڑھوتری غاصب کے ہاتھ میں امانت ہوتی ہے۔  
لغت  نماء  :  بڑھوتری۔
]١٥٧٣[(٢٣)اور باندی میں جو کچھ کمی آئے ولادت کی وجہ سے تو وہ غاصب کے ضمان میں ہے۔پس اگر بچے کی قیمت سے نقصان پورا ہو سکے تو بچہ کی وجہ سے نقصان پورا کیا جائے گا اور غاصب سے اس کا ضمان ساقط ہو جائے گا ۔
 تشریح  باندی کی ولادت میں نفع بھی ہے کہ مالک کا ایک غلام بڑھ گیا لیکن ولادت کی وجہ سے باندی میں نقصان بھی ہو گیا تو چونکہ ایک ہی چیز 

Flag Counter