Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

387 - 457
]١٥٦٩[(١٩) والقول فی القیمة قول الغاصب مع یمینہ الا ان یقیم المالک البینة باکثر من ذلک]١٥٧٠[(٢٠) فاذا ظھرت العین وقیمتھا اکثر مما ضمن وقد ضمنھا بقول المالک او ببینة اقامھا او بنکول الغاصب عن الیمین فلا خیار للمالک وھو للغاصب]١٥٧١[(٢١) وان کان ضمنھا بقول الغاصب مع یمینہ فالمالک بالخیار ان 

]١٥٦٩[(١٩)اور قول قیمت میں غاصب کی مانی جائے گی قسم کے ساتھ مگر یہ کہ مالک بینہ قائم کردے اس سے زیادہ کا۔  
تشریح  غصب کی چیز غائب ہوگئی۔اب مالک اور غاصب کے درمیان اس کی قیمت میں اختلاف ہو گیا تو اگر مالک کے پاس بینہ ہے تو اسکے ذریعہ زیادہ قیمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اور اگر اس کے پاس بینہ نہیں ہے تو غاصب کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی۔ 
 وجہ  یہاں مالک زیادہ قیمت کا مدعی ہے اور غاصب اس کا منکر ہے اس لئے مدعی کے پاس بینہ نہ ہو تو منکر کی بات قسم کے ساتھ مانی جاتی ہے۔
]١٥٧٠[(٢٠)پس اگر عین چیز ظاہر ہو جائے اور اس کی قیمت زیادہ ہے اس سے جو ضمان دیا اور حال یہ تھا کہ اس کا ضمان دیا مالک کے کہنے سے یا گواہ قائم کرنے سے غاصب کے قسم کھانے سے انکار کرنے سے تو مالک کو اختیار نہیں ہوگا اور وہ چیز غاصب کی ہوگی۔  
تشریح  مغصوب چیز غائب تھی اس درمیان اس کی قیمت مالک کو دلوا دی گئی ،بعد میں وہ چیز ظاہر ہوئی اور پتہ چلا کہ اس کی قیمت زیادہ تھی ۔پس اگر ان تین صورتوں میں قیمت کا فیصلہ کیا گیا تھا تو مالک کو زیادہ قیمت نہیں دلوائی جائے گی۔ اور نہ مالک کو وہ چیز لینے کا اختیار ہوگا۔مثلا مالک کے کہنے پر کہ اس چیز کی قیمت اتنی ہے اس کو قیمت دلوا دی گئی تھی تو زیادہ قیمت نہیں دلوائی جائے گی۔  
وجہ  خود مالک نے اس کی قیمت اتنی ہی لگائی ہے ۔اس نے اس وقت زیادہ قیمت کیوں نہیں لگائی یہ اس کی غلطی ہے اس لئے زیادہ قیمت نہیں دلوائی جائے گی۔یا مالک نے اتنی قیمت پر بینہ قائم کرکے فیصلہ کروایا تھا تو چونکہ خود ہی اس نے اسی قیمت پر گواہی دے کر فیصلہ کروایا ہے اس لئے وہ پہلے سے کم قیمت پر راضی ہے ۔اس لئے اس کو زیادہ قیمت نہیں دلوائی جائے گی۔ یا مالک کے پاس بینہ نہیں تھا اس لئے غاصب کو قسم کھانے کے لئے کہا ۔غاصب نے قسم کھانے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مالک نے جتنی قیمت بتائی اسی پر فیصلہ کر دیا گیا تو اب مالک کو زیادہ قیمت نہیں دلوائی جائے گی۔  
وجہ  یہ فیصلے مالک کے قیمت بتانے پر ہوئے ہیں اس لئے چیز کی قیمت زیادہ نکل جائے پھر بھی اس کو زیادہ نہیں دلوائی جائے گی (٢) کیونکہ مالک اتنی ہی قیمت پر راضی ہے۔   
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مالک جتنی قیمت پر پہلے راضی ہو چکا ہو تو اس سے زیادہ نہیں دلوائی جائے گی اور نہ مالک کو وہ چیز واپس لینے کا اختیار ہوگا۔  
لغت  نکول  :  قسم کھانے سے انکار کرنا۔
]١٥٧١[(٢١) اور اگر چیز کی قیمت دلوائی تھی غاصب کے کہنے سے اس کی قسم کے ساتھ تو مالک کو اختیار ہے کہ اگر چاہے تو ضمان کو برقرار رکھے 

Flag Counter