یشاھد بیوتھا ]٨٦٤[ (٦) وبیع الاعمی وشراؤہ جائز ولہ الخیار اذا اشتری]٨٦٥[ (٧) ویسقط خیارہ بان یجس المبیع اذا کان یعرف بالجس او یشمہ اذا کان یعرف بالشم او یذوقہ اذا کان یعرف بالذوق کما فی البصر ]٨٦٦[(٨) ولا یسقط خیارہ فی العقار حتی یوصف لہ]٨٦٧[ (٩) ومن باع ملک غیرہ بغیر امرہ فالمالک بالخیار ان شاء اجاز
]٨٦٤[(٦) نابینا کا بیچنا اور اس کا خریدناجائز ہے لیکن اس کے لئے خیار رویت ہوگا جب خریدے۔
تشریح نابینا کا خریدنا اور بیچنا اس لئے جائز ہے کہ وہ آدمی ہے، عاقل و بالغ ہے۔انسانی ضرورت اس کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اس لئے اس کا خریدنا اور بیچنا دونوں جائز ہیں۔لیکن چونکہ آنکھ نہ ہونے کی وجہ سے مبیع کو دیکھا نہیں ہے اس لئے اس کو خیار رویت ہوگا۔ اس کے خیار رویت ساقط ہونے کے مختلف طریقے ہیں جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔
]٨٦٥[(٧) نابینا کا خیار ساقط ہو جائے گا اس طرح کہ مبیع کوٹٹولے اگر ٹٹولنے سے معلوم ہو سکتا ہو،یا اس کو سونگھ لے اگر سونگھنے سے معلوم ہو سکتا ہو،یا چکھ لے اگر چکھنے سے معلوم ہو سکتا ہوجیسا کہ دیکھنے والے آدمی میں ہوتا ہے۔
تشریح نابینا مشتری دیکھ نہیں سکتا ہے اس لئے مبیع کی حقیقت کو پہچاننے کے لئے جو دوسرے طریقے ہو سکتے ہیں ان کو استعمال کرنے سے اس کا خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔اور اگر سونگھ کر مبیع کی حقیقت معلوم ہو سکتی ہے اور سونگھ کر دیکھ لیا تو خیار ساقط ہو جائے گا۔اور چکھ کر معلوم کی جا سکتی ہو تو چکھ کر دیکھ لیا تو خیار ساقط ہو جائے گا۔جس طرح آدمی دکھنے والا ہو اور ٹٹول کر یا سونگھ کر یا چکھ کر دیکھ لے تو خیار ساقط ہو جائے گا۔ اسی طرح نابینا بھی ایسا کرلے تو خیار ساقط ہو جائے گا۔یا پھر مبیع دیکھنے کا کسی کو وکیل بنالے اور وکیل دیکھ لے تو نابینا کا دیکھنا شمار کیا جائے گااور اس کا خیار ساقط ہو جائے گا۔
اصول اصل پر عمل نہ کر سکتا ہو تو اس کے نائب پر عمل کرنا کافی ہوگا۔جس طرح وضو پر قدرت نہ ہو تو تیمم کرنا کافی ہوگا۔
لغت یجس : ٹٹول لے، چھو کر دیکھ لے۔ یشم : سونگھ لے۔ البصر : دیکھنے والے۔
]٨٦٦[(٨)اور زمین میں اس کا خیار ساقط نہیں ہوگا یہاں تک کہ اس کا وصف بیان کردے۔
تشریح نابینا نے زمین خریدی اب اس کو ٹٹول کر یا سونگھ کر یا چکھ کر معلوم نہیں کر سکتا اس لئے اس کی خیار کے ساقط کرنے اور مکمل رضامندی کا طریقہ یہ ہے کہ بائع زمین کی پوری حقیقت بیان کرے اور پورا وصف بیان کرے ۔ان کو سن کر نابینا راضی ہو جائے تو خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔
لغت العقار : زمین۔
]٨٦٧[(٩) جس نے غیر کی ملکیت کو اس کے حکم کے بغیر بیچا تو مالک کو اختیار ہے چاہے تو بیع کو جائز قرار دے اور چاہے تو فسخ کردے ۔اور اس کو اجازت دینے کا حق ہے جب تک معقود علیہ یعنی مبیع باقی ہو اور بائع اور مشتری اپنی حالت پر ہوں۔