Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

325 - 457
]١٤٥٧[ (٦) واذا طالب المحتال علیہ المحیل بمثل مال الحوالة فقال المحیل احلت بدین لی علیک لم یقبل قولہ وکان علیہ مثل الدین ]١٤٥٨[(٧)وان طالب المحیل المحتال لہ بما احالہ بہ فقال انما احلتک لتقبضہ لی وقال المحتال لہ بل احلتنی بدین لی علیک فالقول قول المحیل مع یمینہ۔
 
وہ ہمیشہ مفلس بر قرار نہیں رہے گا۔بلکہ اس کے پاس مال آنے کی امید ہے اس لئے محتال لہ دائن محتال علیہ کفیل سے ہی قرض وصول کرے گا۔
]١٤٥٧[(٦)محتال علیہ نے محیل سے مطالبہ کیا حوالت کے مثل مال کا،پس محیل نے کہا کہ میں نے حوالہ کیا اس دین کے بدلے جومیرا آپ پر ہے تو محیل کی بات مان لی جائے گی اور اس پر دین کے برابر رقم لازم ہو گی۔  
تشریح  محتال علیہ نے محیل سے کہا کہ میں نے جو قرض محتال لہ کو ادا کیا ہے وہ رقم مجھے دیں۔اس پر محیل نے کہا کہ میرا آپ پر پرانا قرض تھا اس کی وصولی کے لئے آپ پر دین کا حوالہ کیا تھا اور اس پرمحیل کے پاس بینہ نہیں ہے تو محیل کی بات نہیں مانی جائے گی۔بلکہ محتال علیہ کی بات مانی جائے گی اور جتنا قرض محتال علیہ نے ادا کیا ہے اتنا قرض محیل سے واپس لیگا۔  
وجہ  محتال علیہ نے قرض ادا کیا جو ظاہری ثبوت ہے کہ وہ قرض کے مطابق محیل سے رقم وصول کر لے۔اور محیل کے پاس محتال علیہ پر قرض ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے بات محتال علیہ کی مانی جائے گی (٢) محیل محتال علیہ پر قرض کا دعوی کر رہا ہے اور محتال علیہ منکر ہے اس لئے محیل کے پاس بینہ نہ ہو تومنکر کی بات مانی جائے گی۔ اس لئے بھی محتال علیہ کی بات مانی جائے گی۔اور جتنا قرض محتال علیہ نے ادا کیا ہے اتنا قرض محیل سے وصول کرنے کا حق رکھتا ہے۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ظاہری علامت جس کے لئے ہے اسی کی بات مانی جائے گی۔
]١٤٥٨[(٧)اگر محیل نے محتال لہ سے مطالبہ کیا اس دین کا جو حوالت کرائی تھی۔اور محیل نے کہا میں نے اس لئے حوالت کرائی تھی تاکہ اس قرض کو میرے قبضہ کریں ۔اور محتال لہ نے کہا کہ آپ نے حوالہ کرایا تھا اس دین کی وجہ سے جو میرا آپ پر تھا تو بات محیل کی مانی جائے گی قسم کے ساتھ۔  
تشریح  محتال لہ نے محتال علیہ سے محیل پر جو قرض تھا وہ وصول کیا ۔جب وصول کر لیا تو اب محیل محتال لہ سے کہنے لگا کہ جو قرض آپ نے محتال علیہ سے وصول کئا ہے وہ مجھے دیدو۔کیونکہ آپ کا مجھ پر کوئی قرض نہیں تھا۔یہ تو محتال علیہ پر میرا قرض تھا اس کو وصول کرنے کے لئے آپ کو حوالہ کیا تھا۔تاکہ محتال علیہ سے وصول کرکے مجھے دیں۔اور محتال لہ کہتا ہے کہ میرا آپ پر قرض تھا جس کی وجہ سے آپ نے حوالہ کیا اس لئے میں وصول کیا ہوا قرض آپ کو نہیں دوں گا۔تو بات محیل کی مانی جائے گی قسم کے ساتھ۔  
وجہ  حوالہ کرنے سے ضروری نہیں ہے کہ محتال لہ کا محیل پر قرض ہو، ہو سکتا ہے کہ محتال علیہ نے قرض وصول کرنے کے لئے حوالہ بول کر محتال لہ کو وکیل بنایا ہو تاکہ وہ وکالت کے طور پر محتال علیہ سے رقم وصول کرکے محیل کو دے۔ اس لئے محیل کی بات مانی جائے گی (٢) محتال لہ محیل پر قرض 

Flag Counter