Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

217 - 457
]١٢٢٢[(٦٧) وقال ابو یوسف رحمہ اللہ تعالی ان کان حریفا فلہ الاجرة وان لم یکن حریفا لہ فلا اجرة لہ ]١٢٢٣[(٦٨) وقال محمد رحمہ اللہ تعالی ان کان الصانع مبتذلا لھذہ الصنعة بالاجرة فالقول قولہ مع یمینہ انہ عملہ باجرة ]١٢٢٤[(٦٩) والواجب فی 

]١٢٢٢[(٦٧)اور امام ابو یوسف نے فرمایا اگر اس کا پیشہ ہی یہ ہو تو اس کے لئے اجرت ہوگی اور اگر اس کا پیشہ یہ نہیں ہے تو اس کے لئے اجرت نہیں ہے۔  
تشریح  اس کے لئے پیشہ کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہی کام کرتا ہے۔اور ایک مطلب یہ ہے کہ کپڑے والے کو پہلے بھی ایک مرتبہ اجرت پر یہی کام کرکے دیا تھا اس لئے اجرت والا سمجھتا تھا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اجرت ملے گی ۔
 وجہ  پیشہ ہو نا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اجرت پر ہی کام کرتا ہے۔یا پہلے ایک مرتبہ اجرت پر کرکے دینا دلیل ہے کہ وہ اجرت پر ہی کیا ہوگا۔اس لئے اس ظاہری دلیل کی وجہ سے اس کو اجرت ملے گی۔  
اصول  پیشہ ہونا اجرت کی علامت ظاہرہ ہے۔  
لغت  حریفا  :  پیشہ والا ہونا۔
]١٢٢٣[(٦٨) امام محمد نے فرمایا اگر کاریگر اجرت کے ساتھ یہ کام کرنے مین مشہور ہو تو کاریگر کی بات مانی جائے گی قسم کے ساتھ کہ اس نے کام کیا ہے اجرت کے بدلے ۔
 تشریح   امام محمد کے نزدیک کاریگر کا اجرت پر کام کرنے میں شہرت ہو تب اس کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی کہ اس نے اجرت سے ہی وہ کام کیا ہے۔  
وجہ  مشہور ہونا علامت ہے کہ اجرت کے بدلے ہی کام کیا ہوگا،مفت نہیں اس لئے اس کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی۔  
اصول  پیشہ میں شہرت ہونا اجرت پر کام کرنے کی علامت ہے۔
]١٢٢٤[(٦٩)واجب اجارہ فاسد میں اجرت مثل ہے لیکن متعین کردہ اجرت سے تجاوز نہ کرے۔  
تشریح  کسی وجہ سے اجارہ فاسد ہو گیا تو اب بازار میں اس کام کی جو اجرت ہو سکتی ہے وہ اجرت اجیر کو ملے گی۔اسی اجرت کو اجرت مثل کہتے ہیں۔  
وجہ  جب اجارہ فاسد ہوگیا تو گویا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی عقد اجارہ ہوا ہی نہیں ہے ۔اس لئے اب بازار کے عرف پر اجرت طے ہوگی ۔ اور اجرت مثل لازم ہوگی۔لیکن چونکہ اجیر پہلے ایک متعین اجرت پر راضی ہو گیا ہے اس لئے اجرت مثل اگر متعین کردہ اجرت سے زیادہ ہو تو اجرت مثل نہ دی جائے بلکہ متعین کردہ اجرت دی جائے گی۔کیونکہ اجیر کم اجرت پر راضی ہو گیا ہے۔اجارہ فاسد کے وقت اجرت مثل کی دلیل وہی حدیث ہے جو بار بار گزر گئی۔واکتری الحسن من عبد اللہ بن مرداس حمارا فقال بکم ؟ قال بدانقین فرکبہ ثم جاء 

Flag Counter