Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

202 - 457
کل مرحلة]١١٩٣[ (٣٨) ولیس للقصار والخیاط ان یطالب بالاجرةحتی یفرغ من العمل الا ان یشترط التعجیل]١١٩٤[ (٣٩) ومن استأجر خبازا لیخبز لہ فی بیتہ قفیز دقیق بدرھم لم یستحق الاجرة حتی یخرج الخبز من التنور ]١١٩٥[(٤٠) ومن استأجر 

]١١٩٣[(٣٨) دھوبی کے لئے اور درزی کے لئے حق نہیں ہے کہ طلب کرے اجرت یہاں تک کہ فارغ ہو جائے کام سے مگر یہ کہ پیشگی شرط لگالے۔  
تشریح  دھوبی اودرزی جب تک مکمل کام نہ کردے تب تک اجرت مانگنے کا حقدار نہیں ہیں۔ہاں ! پہلے سے پیشگی اجرت لینے کی شرط لگا لے تو پیشگی اجرت لے سکتے ہیں۔  
وجہ  دھوبی کا کام ایسا ہے کہ جب تک کپڑا مکمل دھل نہ جائے کام مکمل نہیں ہوتا۔درمیان میں کپڑا اور گندہ ہو جاتا ہے ۔اس لئے کام مکمل کرنے کے بعد ہی اجرت کا مستحق ہوگا۔ البتہ پہلے سے پیشگی اجرت لینے کی شرط لگالے تو مستاجر کی رضامندی سے ایسا کر سکتے ہیں۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کام معتد بہ ہونے سے پہلے اجرت لینا چاہے تو اجرت کا مستحق نہیں ہے۔
]١١٩٤[(٣٩)کسی نے اجرت پر لیا روٹی پکانے والے کو تاکہ اس کے لئے اس کے گھر میں روٹی پکائے ایک قفیز آٹے کی ایک درہم میں تو اجرت کا مستحق نہیں ہوگا۔یہاں تک کہ روٹی تنور سے نکال دے۔
 تشریح  روٹی پکانے والے کو گھر میں روٹی پکانے کے لئے اجرت پر لیا اور اجرت یہ طے ہوئی کہ ایک قفیز آٹے کی روٹی ایک درہم میں پکا کر دے گا۔تو روٹی تنور سے نکال کر دے گا تب اجرت کا مستحق ہوگا۔
 وجہ  تنور سے نکالنے سے پہلے وہ گوندھا ہوا آٹا ہے روٹی نہیں ہے۔پکا کر تنور سے نکالنے کے بعد روٹی بنے گی اس لئے تنور سے نکالنے سے پہلے اجرت کا مستحق نہیں ہوگا۔  
اصول  روٹی میں تنور سے نکالنے سے پہلے معتد بہ نفع نہیں ہے اس لئے اجرت کا مستحق نہیں ہوگا۔  
لغت  خبز  :  روٹی۔  دقیق  :  آٹا۔  تنور  :  چولھا۔
]١١٩٥[(٤٠)کسی نے باورچی اجرت پر لیا تاکہ اس کے لئے ولیمہ کا کھانا پکائے تو پیالے میں ڈالنا بھی اسی پر ہے۔  
تشریح  باورچی کو ولیمہ کا کھانا پکانے کے لئے اجرت پر لیا تو کھانا پکانے کے بعد کھانا تھالی میں ڈالنا بھی باورچی کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔اس لئے تھالی میں ڈالنا بھی باورچی کا کام ہوگا۔تھالی میں ڈالنا مصنف کے معاشرے میں تھا اور وہاں کا عرف تھا اس لئے مصنف نے اپنے عرف کا اعتبار کرتے ہوئے فرمایا۔  
نوٹ  جہاں کوئی عرف نہ ہو وہاں کھانا پکادینے سے باورچی کی ذمہ داری پوری ہو جائے گی۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کام تمام ہونے میں عرف کا اعتبار کیا جائے گا۔  

Flag Counter