Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

190 - 457
یرکبھا فلان او یلبس فلان فارکبھا غیرہ او البسہ غیرہ کان ضامنا ان عطبت الدابة او تلف الثوب]١١٧١[ (١٦) وکذلک کل ما یختلف باختلاف المستعمل ]١١٧٢[(١٧) فاما العقار وما لا یختلف باختلاف المستعمل فلا یعتبر تقییدہ فان شرط سکنی واحد بعینہ فلہ ان یسکن غیرہ]١١٧٣[ (١٨) وان سمی نوعا وقدرا یحملہ علی 

 وجہ  قاعدہ ہے کہ استعمال کرنے والے کے الگ الگ ہونے سے استعمال کرنے میں فرق پڑتا ہے جیسے کہ سوار سوار میں فرق ہوتا ہے۔کوئی بھاری سوار ہوتا ہے کوئی ہلکا سوار ہوتا ہے ۔گدھا بھاری سوار کو مشکل سے لے جائے گا جبکہ ہلکے سوار کو آسانی سے منزل مقصود تک پہنچا دے گا۔اسی طرح ماہر سوار جانور کو آرام سے لے جاتا ہے جبکہ اجڑ سوار جانور کو تنگ کر دیتا ہے۔یہی حال کپڑے پہننے والے کا ہے۔اس لئے جب ایک خاص آدمی سواری کے لئے متعین ہوا اور بعد میں اس کے خلاف کیا تو چونکہ شرط کے خلاف کیا اس لئے وہ چیز اس کے ہاتھ میں امانت کی نہیں رہی بلکہ ضمانت کی ہوگئی۔اس لئے ہلاک ہونے پر جانور کا تاوان دینا ہوگا۔یا جو نقصان ہوا ہے وہ بھرنا ہوگا۔  
اصول  شرط کے خلاف کرنے سے ہلاکت پر تاوان ادا کرنا پڑے گا۔  
لغت  عطب  :  ہلاک ہوا،تھک گیا۔  تلف  :  برباد ہوا،ضائع ہو گیا۔
]١١٧١[(١٦) ایسا ہی حال ہے ہر اس چیز کا جو مختلف ہوتی ہے استعمال کرنے والے کے اختلاف سے۔  
تشریح  جو چیز استعمال کرنے والے کے الگ الگ ہونے سے مستعمل چیز پر فرق پڑتا ہوہر ایک کا معاملہ یہی ہے کہ اگر ایک آدمی کو متعین کیا اور اس کے خلاف دوسرے کو استعمال کرنے دیا اور اس سے چیز ہلاک ہو گئی تو تاوان دینا ہوگا ۔اصول اور دلائل اوپر گزر گئے۔
]١١٧٢[(١٧) بہر حال زمین اور ہر وہ چیز جو استعمال کرنے والے کے بدلنے سے مختلف نہیں ہوتی ۔پس اگر شرط لگائی کسی خاص آدمی کی رہائش کی ،تب بھی اس کے لئے جائز ہے کہ دوسرے کو ٹھہرائے۔  
تشریح  زمین ہے یا مکان ہے جو استعمال کرنے والے کے بدلنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتایا استعمال کرنے والے کے بدلنے سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا ۔جیسے زمین میں کوئی آدمی بھی کاشتکاری کرے زمین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اس لئے زمین کو کاشتکاری کے لئے کرایہ پر لے اور خاص آدمی کو متعین کرے پھر دوسرے آدمی اس کو کاشتکاری کرنے لگ جائے اور نقصان ہو جائے تو کرایہ دار پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔ کیونکہ زمین کو استعمال کرنے والے کے بدلنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے۔  
اصول  استعمال کرنے والے کے بدلنے سے فرق نہ پڑتا ہو تو استعمال کرنے والے کے بدل جانے پر نقصان ہونے سے تاوان لازم نہیں ہوگا(٢) اس صورت میں کوئی بھی آدمی استعمال کر سکتا ہے۔  
لغت  العقار  :  زمین۔  
]١١٧٣[(١٨)اگر متعین کیا ایک نوع یا مقدار جو لادے گا چوپائے پر مثلا یہ کہے کہ پانچ قفیز گیہوں تو اس کے لئے جائز ہے کہ لادے جو گیہوں 

Flag Counter