Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

185 - 457
معلومة]١١٦١[ (٦) وتارة تصیر معلومة بالتعیین والاشارة کمن استأجر رجلا لینقل ھذا الطعام الی موضع معلوم]١١٦٢[(٧) ویجوز استیجارالدور والحوانیت للسکنی وان لم یبین ما یعمل فیھا ولہ ان یعمل کل شیء الا الحداد والقصار والطحان]١١٦٣[ (٨) ویجوز استیجار الاراضی للزراعة و للمستأجر الشرب والطریق وان لم یشترط۔ 

]١١٦١[(٦) اور کبھی منافع معلوم ہوتے ہیں تعیین کے ذریعہ اور اشارہ کرنے کے ذریعہ جیسے کہ اجرت پر لیا کسی آدمی کو تاکہ منتقل کرے یہ کھانا مقام معلوم تک۔  
تشریح  کبھی منافع اس طرح بھی معلوم کرتے ہیں کہ کام کی تعیین کردے اوراس کی طرف اشارہ کردے ۔مثلا کسی کو اجرت پر لیا کہ اس کھانے کو فلاں جگہ تک لاد کر لے جانا ہے اور اتنی اجرت ملے گی۔اس طرح اشارہ اور تعیین سے منافع متعین کرتے ہیں ۔
 وجہ  اس کا ثبوت ایک اثر میں ہے۔اکتری الحسن من عبد اللہ بن مرداس حمارا فقال بکم؟ قال بدانقین فرکبہ (الف) (بخاری شریف ، باب من اجری امر الامصار علی ما یتعارفون بینھم فی البیوع والاجارة ص ٢٩٤ نمبر ٢٢١٠) اس اثر میں گدھے پر سوار ہونے کے لئے دو دانق دیئے۔
]١١٦٢[(٧) اور جائز ہے گھروں کو اجرت پر لینا اور دکانوں کو اجرت پر لینا رہائش کے لئے اگر چہ نہ بیان کرے کہ اس میں کیا کرے گا۔اور اجیر کے لئے جائز ہے کہ اس میں ہر کام کرے سوائے لوہاری،دھوبی اور پسائی کے۔  
تشریح  گھروں اور دکانوں کو اجرت پر لینا جائز ہے اور ان مین تمام کام کر سکتے ہیں لیکن لوہا کوٹنے کا کام ،کپڑا دھونے کا کام اور آٹا پسائی کا کام نہیں کر سکتے ۔
 وجہ  اگر پہلے سے طے نہیں ہو کہ کیا کام کرنا ہے تو وہ تمام کام کر سکتا ہے جس میں گھر کی دیوار کو نقصان نہ ہو۔یا گھر کے فرش کا نقصان نہ ہو۔لیکن جن کاموں میں گھر کی دیوار یا فرش کو نقصان پہنچ سکتا ہو وہ کام ان میں نہیں کر سکتے۔مثلا لوہاری کے کام سے دیوار کمزور ہوتی ہے۔کپڑا دھونے کے کام سے فرش خراب ہوتا ہے۔اور آٹا پسائی کے کام سے فرش گندہ ہوتا ہے اور دیوار بھی کمزور ہوتی ہے۔اس لئے یہ کام بغیر گھر والے کی اجازت کے نہیں کر سکتا۔  
اصول  بغیر اجازت کے ایسا کام نہیں کر سکتا جس سے دیوار یا فرش کو نقصان پہنچتا ہو۔دلیل حدیث لا ضرر ولا ضرار ہے۔  
لغت  الحداد  :  لوہاری کا کام۔  القصار  :  کپڑے دھونے کا پیشہ۔  الطحان  :  آٹا پیسنا۔
]١١٦٣[(٨)اور جائز ہے زمینوں کو اجرت پر لینا کھیتی کے لئے ۔اور مستاجر کے لئے پانی پلانے کی باری اور راستہ ہوگا اگرچہ اس کی شرط نہ لگائی ہو۔  

حاشیہ  :  (ب) حضرت حسن نے عبد اللہ بن مرداس سے گدھا کرایہ پر لیا تو پوچھا کتنے میں ؟ تو مرداس نے کہا دو دانق کے بدلے۔ پس اس پر سوار ہوئے۔

Flag Counter