Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

167 - 457
لزمہ الدابة خاصة]١١٢٥[ (٢٦) وان قال غصبت ثوبا فی مندیل لزماہ جمیعا]١١٢٦[ (٢٧) وان قال لہ علی ثوب فی ثوب لزماہ جمیعا]١١٢٧[ (٢٨) وان قال لہ علی ثوب فی عشرة اثواب لم یلزمہ عند ابی یوسف رحمہ اللہ تعالی الا ثوب واحد وقال محمد رحمہ اللہ تعالی یلزمہ احد عشر ثوبا۔

وجہ  گھوڑے کے ساتھ اصطبل منتقل نہیں ہوتا۔بلکہ صرف گھوڑا منتقل ہوتا ہے۔اس لئے جب کہا کہ گھوڑے کو اصطبل میں غصب کیا تو مطلب یہ ہوا کہ صرف گھوڑا غصب کیا اور اپنے گھر لایا اور اصطبل اپنی جگہ وہیں رہا۔ اس کو غصب نہیں کیا ۔اس لئے صرف گھوڑا واپس کرنا لازم ہوگا  اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ظرف اور مظروف ایک ساتھ نہ ہوں تو صرف مظروف لازم ہوگا ظرف نہیں۔  
لغت  اصطبل  :  گھوڑا رکھنے کا طویلہ۔
]١١٢٥[(٢٦)اگر کہا میں نے کپڑا غصب کیا رومال میں تو دونوں لازم ہوںگے۔  
وجہ  یہاں ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہیں۔کپڑا رومال میں لپٹا ہوا ہوتا ہے۔اس عبارت کا مطلب یہ ہوا کہ کپڑا رومال میں لپٹا ہوا تھا اس حال میں دونوں کو غصب کیا اس لئے دونوں دینا لازم ہوگا۔  
اصول  یہاں بھی وہی اصول ہے کہ ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہوں تو اقرار میں دونوں لازم ہوںگے۔  
لغت  مندیل  :  رومال۔
]١١٢٦[(٢٧)اگر کہا فلاں کا مجھ پر کپڑا ہے کپڑے میں تو دونوں کپڑے لازم ہوںگے۔  
وجہ  جب کہا مجھ پر کپڑا ہے کپڑے میں تو ایک کپڑا ظرف ہوا اور دوسرا کپڑا مظروف ہوا اور مطلب یہ ہوا کہ ایک کپڑا دوسرے کپڑے پر لپٹا ہوا تھااس حال میں دونوں کو لیا ہے اس لئے دونوں کپڑے لازم ہوںگے۔  
اصول  یہاں بھی وہی اصول ہے کہ ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہوں تو دونوں لازم ہوںگے۔
]١١٢٧[(٢٨)اگر کہا فلاں کا مجھ پر ایک کپرا ہے دس کپڑوں میں تو امام ابویوسف کے نزدیک نہیں لازم ہے مگر ایک کپڑا ۔اور امام محمد نے فرمایا لازم ہوںگے اس کو گیارہ کپڑے۔  
وجہ  امام ابو یوسف کی دلیل یہ ہے کہ عموما ایک کپڑا دس کپڑوں میں لپیٹ کر نہیں رکھتے اس لئے دس کپڑے ایک کپڑے کا ظرف نہیں بنیںگے۔اس لئے ایک کپڑا الگ ہو گیا اور دس کپڑے الگ ہو گئے اس لئے ایک کپڑا لازم ہوگا۔  
فائدہ  امام محمد فرماتے ہیں کہ فی ظرفیت کے لئے آتا ہے،اور ریشم کا قیمتی کپڑا ہوتو دس کپڑوں میں لپیٹ کر رکھتے ہیں اس لئے ایک کپڑے کے لئے دس کپڑے ظرف بن سکتے ہیں۔اس لئے یہاں بھی ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہو گئے۔اور قاعدہ گزر گیا ہے کہ ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہوں تو اقرار میں دونوں لازم ہوتے ہیں۔اس لئے گیارہ کپڑے لازم ہوںگے۔

Flag Counter