Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

166 - 457
]١١٢١[(٢٢) ومن اقر بدار واستثنی بنائھا لنفسہ فللمقر لہ الدار والبناء جمیعا ]١١٢٢[ (٢٣) وان قال بناء ھذہ الدار لی والعرصة لفلان فھو کما قال]١١٢٣[ (٢٤) ومن اقر بتمر فی قوصرة لزمہ التمر والقوصرة]١١٢٤[ (٢٥) ومن اقر بدابة فی اصطبل 

]١١٢١[(٢٢) کسی نے گھر کا اقرار کیا اور اس کی عمارت کا اپنے لئے استثناء کیا تو مقر لہ کے لئے گھر اور عمارت سب ہوںگے۔  
تشریح  یوں اقرار کرتا ہے کہ گھر عمر کے لئے ہے اور اس کی عمارت میرے لئے ہے تو گھر اور عمارت سب مقر لہ یعنی جس کے لئے اقرار کیا ہے اس کے لئے ہوگا ۔
 وجہ  عمارت ہی کا نام گھر ہے۔ عمارت نہ ہو تو گھر کیسے بنے گا۔ اس لئے عمارت کا اپنے لئے استثناء کرنا گویا کہ گھر کا انکار کرنا ہے۔ اس لئے استثناء باطل ہوگا۔ اور گھر اور عمارت مقر لہ کے لئے ہوگا۔یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اقرار میں جو جو چیزیں بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں ان کا استثناء صحیح نہیں ہے۔ورنہ اقرار سے رجوع شمار ہوگا۔جیسے انگوٹھی کا کسی کے لئے اقرار کرے اور نگینہ کا استثناء کرے تو صحیح نہیں ہے۔کیونکہ نگینہ انگوٹھی کا بنیادی جزو ہے۔اس لئے اس کا استثناء اقرار سے رجوع ہوگا جو جائز نہیں۔  
اصول  کسی چیز کے اقرار میں اس کی بنیادی شی کا استثناء صحیح نہیں ہے ورنہ رجوع عن الاقرار شمار ہوگا۔
]١١٢٢[(٢٣)اگر کہا اس گھر کی عمارت میرے لئے اور صحن فلاں کے لئے تو یہ اس کے قول کے مطابق ہوگا۔  
تشریح  یوں کہا کہ گھر کی عمارت میرے لئے اور صحن فلاں کے لئے ہے تو گھر کی عمارت مقر کے لئے اور صحن مقر لہ کے لئے ہوگا ۔
 وجہ  گھر کی عمارت الگ چیز ہے اور صحن الگ چیز ہے۔صحن عمارت کی بنیادی چیز نہیں ہے بلکہ مزید فائدہ اٹھانے کی چیز ہے۔اس لئے عمارت اپنے لئے کرنے سے صحن کا انکار لازم نہیں آتا۔اس لئے یوں نہیں کہا جائے گا کہ مقر نے صحن کے اقرار سے رجوع کیا۔اس لئے صحن کا اقرار درست ہے۔اس لئے عمارت مقر کے لئے اور صحن مقر لہ کے لئے ہوگا ۔
 اصول  بنیادی چیز کے علاوہ کا استثناء کرے تو استثناء جائز ہے۔
]١١٢٣[(٢٤)کسی نے اقرار کیا کھجور کا ٹوکری میں تو اس کو لازم ہوگا کھجور اور ٹوکری۔  
تشریح  کسی نے یوں اقرار کیا کہ میں نے کھجور کو غصب کیا ہے ٹوکری میں تو اس پر کھجور اور ٹوکری دونوں واپس کرنا لازم ہوگا۔  
وجہ  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ یہاں ظرف یعنی ٹوکری اور مظروف یعنی کھجور ایک ساتھ ہیں ۔جب ٹوکری میں کھجور غصب کیا تو ٹوکری بھی غصب کی ہوگی،کیونکہ ظرف اور مظروف ایک ساتھ ہوں اور منتقل ہو سکتے ہوں تو دونوں لازم ہوںگے۔  
لغت  قوصرة  :  ٹوکری۔
]١١٢٤[(٢٥)کسی نے اقرار کیا گھوڑے کا اصطبل میں تو اس کو لازم ہوگا صرف گھوڑا۔  
تشریح  اقرار کیا کہ مثلا گھوڑا غصب کیا ہے اصطبل میں تو صرف گھوڑا واپس کرنا لازم ہوگا ۔

Flag Counter