Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

133 - 457
وجمیعھا رھن عن کل واحد منھما ]١٠٤١[(٤٣) والمضمون علی کل واحد منھما حصة دینہ منھا]١٠٤٢[ (٤٤) فان قضی احدھما دینہ کان کلھا رھنا فی ید الآخر حتی یستوفی دینہ]١٠٤٣[ ( ٤٥) ومن باع عبدا علی ان یرھنہ المشتری بالثمن شیئا بعینہ فامتنع المشتری من تسلیم الرھن لم یجبر علیہ وکان البائع بالخیار ان شاء رضی بترک 

بکری پہلے کے دین کے بدلے مرہون ہو چکی ہے۔ لیکن یہاں دونوں کے دین کے بدلے بیک وقت ایک بکری رہن پر رکھ رہا ہے۔اس لئے صفقہ ایک ہے اس لئے بیک وقت دونوں کے دین کے بدلے میں ایک بکری رہن پر ہو جائے گی۔اور جب تک دونوں کا مکمل دین ادا نہ ہو جائے پوری بکری مرہون ہی رہے گی۔ پہلے گزرا کہ آدھا دین ادا کیا تو آدھی بکری نہیں چھوٹے گی بلکہ ایک ایک پیسہ ادا ہونے تک پوری بکری مرہون رہے گی۔
]١٠٤١[(٤٣)اور ضمان ان میں سے ہر ایک پر ان کے دین کے حصے کے مطابق ہے۔  
تشریح  مثلا پانچ پانچ پونڈ دو آدمیوں سے قرض لئے اور ایک بکری دونوں کے لئے رہن پر رکھی۔ بکری کی قیمت آٹھ پونڈ تھی۔وہ ہلاک ہو گئی تو دونوں آدمیوں کے حصے سے چار چار پونڈ کاٹے جائیںگے۔اور ایک ایک پونڈ راہن مزید دیگا۔ کیونکہ دونوں قرضوں کے بدلے ایک بکری رہن پر رکھی گئی تھی۔
]١٠٤٢[(٤٤) پس اگر دونوں میں سے ایک کے دین کو ادا کیا تو کل کا کل رہن رہے گا دوسرے کے ہاتھ میں ۔یہاں تک کہ اس کے دین کو ادا کرے ۔
 تشریح  ایک بکری دونوں کے دین کے بدلے رہن تھی پھر ایک کے دین کو ادا کر دیا تو آدھی بکری چھوٹے گی نہیں بلکہ پوری بکری دوسرے کے دین کے بدلے رہن رہے گی۔  
وجہ  پہلے گزر چکا ہے کہ شیء مرہون جتنے کے بدلے رہن رہتی ہے تو جب تک پورا دین ادا نہ کر دیا جائے شیء مرہون رہن ہی رہتی ہے چھوٹتی نہیں ہے۔یہاں بکری دونوں دین کے بدلے مرہون تھی اس لئے جب تک دونوں دینوں کا ایک ایک پیسہ ادا نہ کر دیا جائے بکری کا کوئی حصہ نہیں چھوٹے گا ۔
 لغت  یستوفی  :  پورا پورا وصول کرنا۔
]١٠٤٣[(٤٥)کسی نے غلام کو اس شرط پر بیچا کہ مشتری اس کو ثمن کے بدلے کوئی متعین چیز رہن رکھے گا۔پس مشتری رہن کے سپرد کرنے سے رک گیا تو سپرد کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔اور بائع کو اختیار ہوگا اگر چاہے تو رہن کو چھوڑنے پر راضی ہو جائے اور چاہے تو بیع فسخ کردے مگر یہ کہ مشتری فورا ثمن ادا کردے یا رہن کی قیمت ادا کرے تاکہ رہن ہو جائے۔  
تشریح  کسی نے اس شرط پر غلام بیچا کہ ثمن کے بدلے مشتری کوئی متعین چیز مثلا بکری رہن رکھے گا اور ثمن بعد میں دے گا۔ لیکن مشتری نے وہ 

Flag Counter