Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

126 - 457
الراھن دینہ جاز ایضا]١٠٢٣[ (٢٥) وان اعتق الراھن عبدالرھن بغیر اذن المرتھن نفذ عتقہ ]١٠٢٤[(٢٦) فان کان الدین حالا طولب باداء الدین وان کان مؤجلا اخذ منہ قیمة العبد فجعلت رھنا مکانہ حتی یحل الدین]١٠٢٥[ (٢٧) وان کان معسرا استسعی 

اصول  پورے دین کی ادائیگی تک مرتہن کو شیء مرہون کو روکنے کا حق ہے۔
]١٠٢٣[(٢٥)اگر راہن نے مرہون غلام بغیر مرتہن کی اجازت کے آزاد کر دیا تو اس کی آزادگی نافذ ہو جائے گی۔  
وجہ  شریعت ہمیشہ چاہتی ہے کہ غلام آزاد ہو جائے اس لئے راہن کے آزاد کرتے ہی غلام آزاد ہو جائے گا۔اور مرتہن کی اجازت پر موقوف نہیں ہوگی۔بیع کا معاملہ اور ہے ۔اس کے نافذ کرنے کے لئے شریعت کا تقاضا اتنا نہیں ہے جتنا آزادگی نافذ کرنے کے لئے ہے(٢)غلام شرکت میں ہو تو ایک شریک کے آزاد کرنے سے دوسرے شریک کا حصہ بھی آزاد ہو جاتا ہے اگر آزاد کرنے والا مالدار ہو۔حدیث میں ہے۔ عن ابن عمر قال قال رسول اللہ ۖ من اعتق شرکا لہ فی مملوک فعلیہ عتقہ کلہ ان کان لہ مال یبلغ ثمنہ (بخاری شریف،باب اذا اعتق عبدا بین اثنین،ص ٤٠٧، نمبر ٢٥٢٣) جب دوسرے کا حصہ آزاد ہو سکتا ہے تو اپنا غلام بدرجۂ اولی آزاد ہوگا۔
اصول  آزادگی انسان کا فطری حق ہے اس لئے اس کا شائبہ بھی آئے گا تو آازداگی نافذ کردی جائے گی۔
]١٠٢٤[(٢٦) پس اگر دین فوری ہو تو دین کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر تاخیر والا ہو تو راہن سے غلام کی قیمت لی جائے گی اور دین کی مدت آنے تک قیمت کو غلام کی جگہ پر رہن رکھا جائے گا۔  
تشریح  غلام آزاد ہو گیا اب اگر دین کی ادائیگی کے لئے کوئی مدت متعین نہیں تھی بلکہ فوری طور پر اس کو ادا کر دینا چاہئے تھا تو مطالبہ کیا جائے گا کہ فوری طور پر دین ادا کردیں ۔
 وجہ  جب رہن مرتہن کے ہاتھ میں نہیں رہا تو اس کا اعتماد ختم ہو گیا اس لئے فوری طور پر دین کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔اور اگر دین ادا کرنے کے لئے مدت متعین تھی تو راہن سے غلام کی قیمت لی جائے گی اور اس قیمت کو غلام کی جگہ مدت ادائیگی آنے تک رہن رکھی جائے گی۔ تاکہ وثیقہ بحال رہے۔  
اصول  کسی حال میں مرتہن کا نقصان نہ ہو۔  
فائدہ  امام شافعیفرماتے ہین کہ راہن غریب ہو تو اس کی آزادگی نافذ نہیں کی جائے گی۔
  وجہ  کیونکہ غربت کی وجہ سے وہ غلام کی قیمت نہیں دے پائے گا۔جس کی وجہ سے مرتہن کا نقصان ہوگا۔اس لئے راہن کا آزاد کرنا نافذ نہیں کیا جائے گا۔جس طرح راہن غلام کو مرتہن کی اجازت کے بغیر بیچے تو تو نافذ نہیں کی جاتی ہے۔  
لغت  حالا  :  فوری ادائیگی۔  مؤجلا  :  تاخیر کے ساتھ ادائیگی۔  یحل الدین  :  دین ادا کرنے کا وقت آجائے۔
]١٠٢٥[(٢٧) اور اگر راہن تنگدست ہو تو غلام سعی کرے گا اپنی قیمت میں اور ادا کرے گا اس سے مرتہن کے دین کو پھر وصول کرے گا غلام مولی سے۔  

Flag Counter