Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

125 - 457
الراھن بدینہ ویحبسہ بہ ]١٠٢١[(٢٣) وان کان الرھن فی یدہ فلیس علیہ ان یمکنہ من بیعہ حتی یقبض الدین من ثمنہ فاذا قضاہ الدین قیل لہ سلم الرھن الیہ]١٠٢٢[ (٢٤) واذا باع الراھن الرھن بغیر اذن المرتھن فالبیع موقوف فان اجازہ المرتھن جاز وان قضاہ 

کا مطالبہ کرے اور جب تک دین ادا نہ کرے شیء مرہون کو روکے رکھے ۔
 وجہ  شیء مرہون وثیقہ کے لئے ہے ۔اس لئے دین کی ادائیگی تک وثیقہ اپنے پاس رکھے گا (٢)شیء مرہون کے ساتھ مرتہن کا حق متعلق ہو گیا ہے کہ اگر دین ادا نہ کرے تو شیء مرہون کو بیچ کر دین وصول کرے گا۔ اس لئے دین کی ادائیگی تک شیء مرہون اپنے پاس روکے رکھے گا۔
]١٠٢١[(٢٣) اگر شیء مرہون مرتہن کے ہاتھ میں ہو تو مرتہن پر ضروری نہیں ہے کہ راہن کو اس کے بیچنے کی قدرت دے۔ یہاں تک کہ اس کے ثمن سے دین پر قبضہ کرے۔ پس جبکہ مرتہن کو دین ادا کردے تو مرتہن کو کہا جائے گا کہ شیء مرہون راہن کو سپرد کریں۔  
تشریح  شیء مرہون مرتہن کے قبضے میں ہے ۔اب راہن چاہتا ہے کہ اس کو بیچ کر دین ادا کریں تو مرتہن پر ضروری نہیں ہے کہ راہن کو شیء مرہون بیچنے کے لئے حوالے کرے۔ ہاں ! شیء مرہون کی قیمت میں سے مرتہن کا پورا دین ادا کردے تب مرتہن سے کہا جائے گا کہ شیء مرہون راہن کو سپرد کریں۔  
وجہ  شیء مرہون کے ساتھ مرتہن کا حق متعلق ہے اور اس کو اس وقت تک شیء مرہون روکے رکھنے کا حق ہے جب تک اس کے ہاتھ میں پورا دین نہ آجائے۔کیونکہ اگر اس نے شیء مرہون راہن کو دیدی اور راہن نے شیء مرہون نہیں بیچی اور نہ قرض ادا کیا تو مرتہن کیا کرے گا؟ اس کا حق ضائع ہو جائے گا۔اس لئے جب تک اس کے ہاتھ میں پورا دین نہ آجائے اس کو شیء مرہون راہن کے حوالے کرنے کے لئے نہیں کہا جائے گا۔ ہاں ! دین ادا کردے چاہے راہن اپنی جیب سے ادا کرے یا شیء مرہون کی بیع کرکے اس کی قیمت میں سے ادا کرے تب مرتہن کو کہا جائے گا کہ شیء مرہون راہن کو حوالے کریں ۔
 اصول  پورے دین کی وصولیابی تک مرتہن شیء مرہون کو اپنے پاس روک سکتا ہے۔  
لغت  یمکنہ  :  قدرت دے۔
]١٠٢٢[(٢٤)اگر راہن نے رہن کو مرتہن کی اجازت کے بغیر بیچ دیا تو بیع موقوف رہے گی۔پس اگر مرتہن نے بیع کی اجازت دی تو جائز ہو جائے گی۔اور اگر راہن نے مرتہن کا دین ادا کردیا تب بھی بیع جائز ہو جائے گی۔  
تشریح  اگر راہن نے مرتہن کی اجازت کے بغیر شیء مرہون بیچ دی تو بیع موقوف رہے گی۔اگر مرتہن نے بیع کی اجازت دی تو بیع جائز ہو جائے گی۔ اور اگر نہیں دی تو بیع فاسد ہو جائے گی۔  
وجہ  شیء مرہون کے ساتھ مرتہن کا حق متعلق ہے اس لئے اس کی اجازت کے بغیر بیع موقوف رہے گی۔ہاں ! راہن مرتہن کا دین ادا کردے تو چونکہ اب شیء مرہون کے ساتھ مرتہن کا حق متعلق نہیں رہا اس لئے بیع جائز ہو جائے گی۔  

Flag Counter