Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

120 - 457
]١٠٠٩[ (١١) ولا یصح الرھن بالامانات کالودائع والعواری والمضاربات ومال الشرکة]١٠١٠[ (١٢) ویصح الرھن برأس مال السلم وثمن الصرف والمسلم فیہ۔

للمرتھن من الرھن، ج ثامن، ص ٢٤٥، نمبر ١٥٠٧٢) اس اثر میں ہے کہ کوئی زمین رہن پر رکھے تو اس کا پھل راہن کا ہوگا جس کا مطلب یہ ہوگا کہ غیر متمیز زمین بھی رہن پر رکھ سکتا ہے۔  
لغت  دونھما  :  سے مراد پھل اور کھیتی ہیں۔
]١٠٠٩[(١١) اور نہیں صحیح ہے رہن پر رکھنا امانتوں کو جیسے امانت کی چیزیں اور مانگی ہوئی چیزیںاور مضاربت کا مال اور شرکت کا مال۔  
تشریح  وہ مال جوکسی کے پاس امانت کے طور پر رکھا ہوا ہے اس کو رہن پر رکھنا جائز نہیں۔مثلا امانت رکھی ہوئی چیز ہے یا کسی سے عاریت پر چیز لایا ہے یا مال مضاربت ہے تو ان مالوں کو رہن پر نہیں رکھ سکتے۔   
وجہ  رہن پر ان مالوں کو رکھتے ہیں جو مرتہن کے پاس ہلاک ہو جائے تو اس کو ان کا ضمان دینا پڑے۔اور امانت کے اموال ایسے ہیں کہ یہ بغیر زیادتی کے ہلاک ہو جائے تو ان کا ضمان نہیں دینا پڑتا ہے۔ اس لئے امانت اور رہن کے موضوع الگ الگ ہیں اس لئے امانت کے اموال رہن پر نہیں رکھ سکتے (٢)رہن پر وہ مال رکھ سکتے ہیں جو خود راہن کا ہو اور یہ اموال دوسرے کے ہیں جو راہن کے پاس امانت ہیں اس لئے ان کو رہن پر کیسے رکھ سکتے ہیں۔  
اصول  دوسرے کے اموال بغیر اجازت کے رہن نہیں رکھ سکتے۔  
لغت  الودائع  ودیعة کی جمع ہے مال امانت۔  العواری  :  عاریة کی جمع ہے مانگی ہوئی چیز۔  المضاربات  :  وہ مال جو بیع مضاربت کرنے کے لئے لیا ہو۔  مال الشرکة  :  شرکت کا مال،اس میں آدھا دوسرے کی امانت ہوتی ہے اور آدھا یا چوتھائی اپنا مال ہوتا ہے۔اس کو بھی رہن پر نہیں رکھ سکتے۔
]١٠١٠[(١٢)صحیح ہے رہن رکھنا سلم کے رأس المال کے بدلے،صرف کے ثمن کے بدلے اور مسلم فیہ کے بدلے۔  
تشریح  بیع سلم کی اور مشتری نے بائع کو ثمن یعنی رأس المال دیا اور رأس المال کے بدلے بائع نے کوئی چیز رہن پر رکھی تو رہن رکھنا جائز ہے  وجہ  سلم کا رأس المال مضمون ہے اس لئے اس کے بدلے میں رہن رکھنا جائز ہے۔اسی طرح بیع صرف میں جو ثمن ہے وہ مال مضمون ہے اس لئے اس کے لئے رہن رکھے تو جائز ہے اگر چہ بیع صرف میں ثمن پر مجلس میں قبضہ کرنا ضروری ہے تاہم اس کے بدلے رہن رکھے تو جائز ہے کیونکہ وہ مال مضمون ہے۔بیع سلم میں جو مبیع ہے جس کو مسلم فیہ کہتے ہیں اس کے بدلے رہن رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے۔کیونکہ وہ بھی مال مضمون ہے۔  
اصول  جو مال مال مضمون ہو اس کے لئے رہن رکھنا جائز ہے۔

Flag Counter