ذکر اللہ اور اطمینان قلب |
ہم نوٹ : |
|
پیش لفظ مجلس دعوۃ الحق (یوکے) کے لئے انتہائی خوش نصیبی کا موقع ہے کہ اس کا تیسرا سالانہ اجلاس واجتماع بعنوان’’صیانۃ المسلمین ‘‘بتاریخ ۴ ستمبر۱۹۹۴ء بروز اتوارلیسٹرشہرکی جامع مسجدالفصیل میں زیرصدارت حضرت مولانا محمدآدم صاحب منعقد کیا گیا جس میں شارح مثنوی عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمداخترصاحب مدظلہ العالی نے جو پاکستان سے تشریف لائے تھے شرکت فرماکر انتہائی دل نشین وروح پرور وعظ فرمایا۔اکثر سامعین پر عجیب وغریب رقت ومحویت طاری تھی،بہت سی آنکھیں اشکبار اور قلوب متأثر تھے ۔ اللہ تعالیٰ کی محبت ومعرفت کے تذکرہ سے دلوں کو سکون اورآنکھوں کو سرور حاصل ہورہا تھا۔ اجتماع کےختم ہونے کے بعد بہت سے احباب اور دوستوں نے اس وعظ کو طبع کرانے اور اس کے نفع کو عام کرنے کی تحریک کی تاکہ جو حضرات اجتماع میں شریک نہ ہو سکے وہ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ بالخصوص حضرت مولانا محمد آدم صاحب،خطیب جامع مسجد لیسٹرنےاس کی طباعت پرزور دےکرفوراًاپنےمخلص احباب کی طرف سےاس کےطبع کرانے کی ذمہ داری قبول فرمالی۔ فَجَزَاھُمُ اللہُ خَیْرًا اوراس کانام’’ذکراللہ اوراطمینان قلب‘‘تجویزکیاگیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس وعظ کو قبول فرمائے اور جن حضرات نے اس کی نشرواشاعت اور طباعت میں حصہ لیا ان کو اس کا بہترین بدلہ دنیا وآخرت میں عطا فرمائے اس طرح اس وعظ کی اشاعت سے صیانۃ المسلمین کے عملی کام کا آغاز ہورہا ہے ۔ مرتب: یکے از خدام حضرت مولانا حکیم اختر صاحب دامت برکاتہم