Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

10 - 50
صاحب کے ہاں لے جائیں گے کہ بھئی اس کے دماغ کا علاج کرو۔ تو اللہ تعالیٰ نے بین الاقوامی ضرورت کی چیز بتلادی کہ اے انسانو! میں تمہارے دل کا پیدا کرنے والا ہوں اور مجھ سے بہتر تمہارے دل کے چین کا تیل کوئی نہیں جان سکتا۔ جیسے سنگر (Singer)مشین والے کہتے ہیں کہ اگرمشین میں ہمارا بنایا ہوا تیل استعمال کروگےتواس مشین کی ضمانت اورحفاظت کے ہم ذمہ دارہیں اور دوسری کمپنی کا تیل ڈالو گے تو ہم ذمہ دار نہیں۔
اللہ کی یاد کا تیل
اللہ تعالیٰ نے بھی اعلان فرمادیا کہ اگر ہماری یاد کا تیل دل میں ڈالوگے تو تمہارے دل کے چین کی ضمانت اور کفالت میں کروں گا اور اگر تم نے مجھ کو چھوڑکر کسی اور سے دل لگایا،سینما،وی سی آر،فلمی گانے سنے،اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا نقطۂ  آغاز (Zero Point) اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نقطۂ  آغاز ہے یعنی ابھی گناہ کیا نہیں صرف ارادہ کیا، اسکیم بنارہا ہے کہ آج کوئی گناہ کا مزا لیا جائے۔ ارادہ کرتے ہی اس کے دل کی دنیا اجڑ جاتی ہے۔آہ! ایک بہت بڑے بزرگ الٰہ آباد یوپی کے مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃاللہ علیہ کا ایک شعر یاد آیا  ؎
اُف کتنا   تاریک  ہے  گنہگار  کا  عالم
انوار  سے معمور  ہے  ابرار کا  عالم
نیک بندوں کی دنیا سبحان اللہ! مگر نیک لوگ کون ہیں یہ بھی بتادوں۔ حج عمرہ کرنا، ہر وقت تسبیح پڑھنا؟ ابرار کے رجسٹر میں کون داخل ہیں؟
علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عمدۃ القاری شرح بخاری میں خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تفسیر بیان کی ہے کہ ابرار میں کون لوگ داخل ہیں؟
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک سو بیس صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی زیارت کرنے والے تابعی ہیں،قَدْ رَاٰی مِائَۃَ وَّعِشْرِیْنَ صَحَابِیًّا اتنے بڑے تابعی ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter