Deobandi Books

ذکر اللہ اور اطمینان قلب

ہم نوٹ :

14 - 50
کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں ان کا ایمان بھی کامل ہوتا ہے اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا ۔۔۔الخ7؎   کامل ایمان جس کا ہے اس کا اخلاق بھی اچھا ہے۔
آج ہم اس کو کامل اخلاق والا سمجھتے ہیں جو اوپر سے خوب آئیے آئیے کرے اور اندر سے جائیے جائیے۔ بعد میں جاکر وہی کہتا ہے کہ بہت بے وقوف آدمی ہے، میں نے اس کو ایسے ہی اُلو بنایا ہے۔ دوستو! جو اللہ کا مخلص ہے اور اللہ کی مخلوق کا مخلص ہے وہی ولی اللہ ہوتا ہے، اگر کوئی آدمی دعویٰ کرتا ہے کہ میں فلاں آدمی سے محبت کرتا ہوں اور اس کی اولاد کو ستاتا ہے یا اس کی اولاد کو بری نظر سے دیکھتا ہے تو بتائیے باپ اس کو دوست بنائے گا؟ تو جو شخص ربّا کی عبادت میں رات دن مشغول رہے مگر رب العالمین کی مخلوق کو لڑکی ہو یا لڑکا بری نظر سے دیکھتا ہے تو آپ بتائیے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ایسے کو ولی بنائے گا؟ اس لیے دوستو! جتنا اخلاص اللہ کے ساتھ ہے،اتنا ہی اخلاص مخلوق کے ساتھ بھی ہو،ہر کافر کے لیے دُعا کرتے رہو کہ اے اللہ اس کو بھی ایمان دے دے آپ کا بندہ ہے کیوں جہنم میں جائے، دردِ دل ہونا چاہیے۔
تو دوستو! یہ دو دُعائیں اَللّٰھُمَّ فَقِّھْہُ فِی الدِّیْنِ وَحَبِّبْہُ اِلَی النَّاسِ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیں۔ اب یہ دُعا ہم کیسے کریں؟ اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنَا فِی الدِّیْنِ اے اللہ! جتنے ہم سب بیٹھے ہیں ہم سب کو فقیہ بنادے، علم کی سمجھ والا بنادے، وَحَبِّبْنَا اِلَی النَّاسِ اور مخلوق میں ہم کو محبوب کردے۔
ابرار کون ہیں؟
اب ابرار کی بات چلی تھی؎
اُف کتنا   تاریک  ہے  گنہگار  کا  عالم
انوار  سے معمور  ہے  ابرار  کا  عالم
ابرار بندے کون ہیں؟اس لیے کہ وعدہ ہے اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ 8؎  نیک بندے جنت میں 
_____________________________________________
7 ؎   جامع الترمذی: 219/1، باب ماجاء فی حق المرآۃ علٰی زوجہا، ایج ایم سعید 
8 ؎    المطففین:22
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ذکر اللہ اور اطمینانِ قلب 9 1
3 ہر شخص کی خواہش 9 1
4 اللہ کی یاد کا تیل 10 1
5 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 1
6 اسلام کی فتح۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام 11 1
7 دودُعائیں 12 1
8 فقہ فی الدین 12 1
9 حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کا تفقہ 12 1
10 مخلوق میں محبوبیت 13 1
11 ابرار کون ہیں؟ 14 1
12 بیویوں پر ظلم 15 1
13 حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 15 1
14 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد 16 1
15 بھلے ایام 16 1
16 نمک تیز ہونے پر مغفرت 18 1
17 ایک حدیث 19 1
18 فوائدِ حدیث 19 1
19 نظر کی حفاظت 20 1
20 آتشی آئینہ 20 1
21 نظر پڑنا اور پڑانا 20 1
22 واقعہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ 21 1
23 واقعہ شاہ ابرار الحق صاحب 22 1
24 گناہوں سے ناخوشی 22 1
25 صدیق کی تین تعریف 23 1
26 ایک اِشکال اور جواب 23 1
27 جنازہ کی تین قسمیں 24 1
28 ایک بزرگ کی نصیحت 25 1
29 خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر 25 1
30 ذکر کی دو قسمیں 26 1
31 علامہ اسفرائینی کی دُعا 26 1
32 محبوبیت کے دو دروازے 26 1
33 اولیاء کا مقام 27 1
34 اللہ کی یاد کی مثال 28 1
35 اللہ کے دو حق 29 1
36 اہل اللہ کی صحبت 29 1
37 اہل اللہ کے پاس کتنا رہے؟ 30 1
38 ایک شرط 30 1
39 شیخ مضبوط ہو 31 1
40 شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ 31 1
41 غم پروف دل 31 1
42 غم میں چین کیسے؟ 32 1
43 غم کیوں؟ 33 1
44 دنیا کے اور اللہ کے غم میں فرق 34 1
45 خوف میں امن کیسے؟ 34 1
46 امن کہاں ہے؟ 35 1
47 اللہ کے نام کی عظمت 37 1
48 دو مبارک انسان 38 1
49 دارالعلوم کیا ہے؟ 38 1
50 ولی اللہ کیسے بنیں؟ 39 1
51 گناہ سے حفاظت ضروری ہے 39 1
52 اللہ کی محبت کا پیٹرول 40 1
53 صحبتِ شیخ کی ضرورت 40 1
54 مقاصدِ نبوت 40 1
55 کچھ کام نہ آئے گا 41 1
56 کشتی پانی پر 42 1
57 دنیا مطلق بری نہیں 42 1
58 قلب سلیم کے پانچ راستے 43 1
63 کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ 46 1
64 اولاد کی تربیت 43 58
65 غلط عقیدوں سے پاکی 44 58
66 خواہشات کا غلبہ نہ ہو 44 58
67 غیر اللہ سے دل پاک ہو 45 58
Flag Counter